کیلیفورنیا میں لبنانی-امریکی شادی میں چور کی انوکھی یلغار، ایک لاکھ ڈالر کے تحائف لے اڑا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پولیس نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے گلینڈیل میں ایک شادی اس وقت مختصر ہو گئی جب خود کو مہمان ظاہر کرنے والا ایک چور 80 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک نقدی اور چیکس پر مشتمل تحائف لے اڑا۔

جارج اور نادین فرحت نے ایک مقامی چرچ میں کچھ دیر قبل اپنی شادی کی خوشی منائی اور رینیسانس بینکوئٹ میں استقبالیہ کے لیے پہنچے جب سوٹ میں ملبوس مشتبہ شخص تحائف کے ہمراہ باہر نکلتے ہوئے کیمرے میں نظر آ گیا۔

دلہن نے مقامی خبر رساں اداروں کو بتایا، "جیسے ہی ہمیں اس واقعے کا پتہ چلا، موسیقی بند ہو گئی، سب کچھ فوراً بند ہو گیا۔"

انہوں نے کہا، "میں اپنے دوستوں اور کزنز کے ساتھ ڈانس فلور پر بیٹھی روتی رہ گئی۔"

سکیورٹی فوٹیج میں اس شخص کو تقریباً 90 منٹ تک استقبالیہ مقام کے اندر دیکھا گیا۔ اسے ریسٹ روم میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ حتیٰ کہ تحائف اٹھانے سے پہلے اس نے بار میں مشروب کا آرڈر دیا۔

دولہے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چوری خاص طور پر تکلیف دہ تھی کیونکہ "جیسا کہ ہماری ثقافت میں روایت ہے، زیادہ تر لوگ نئے جوڑے کو تحفے کے طور پر نقد رقم یا چیک دیتے ہیں تو اس کے لیے وہاں ایک ڈبہ رکھا تھا جس میں تمام لفافے، کارڈز، خاندان اور دوستوں کی طرف سے دیئے ہوئے پیسے تھے۔"

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چور ایک عقبی گلی سے نکلتا ہے جہاں اس کے فرار کے لیے ایک گاڑی انتظار کر رہی تھی۔

جوڑے نے گرفتاری میں مدد دینے کے لیے معلومات کے عوض 5,000 انعام کی پیشکش کی ہے۔ گلینڈیل پولیس نے تصدیق کی کہ وہ چوری کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

چوری کے نقصان کے باوجود جوڑے نے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کے دن کی خوشی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

دولہا نے کہا، "ہم نے چرچ میں شادی کی ایک شاندار تقریب کی اور اپنے خاندان اور احباب کے ساتھ واقعی پُرلطف وقت گذارا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں