بحیرۂ احمر میں تاروں میں خرابی سے ایزیور کلاؤڈ سروس متأثر ہوئی ہے: مائیکروسافٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مائیکروسافٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ بحیرۂ احمر میں متعدد جگہ سے زیرِ آب تاریں کٹ جانے کے باعث اس کے مائیکروسافٹ Azure کے صارفین کو سروس میں تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اپنے Azure سسٹم کے بارے میں ایک تازہ ترین پیغام میں کمپنی نے کہا، اس کے صارفین شرقِ اوسط کے راستے سے آنے والی ٹریفک میں خلل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

"ہمیں کچھ ٹریفک میں زیادہ تاخیر کا امکان ضرور نظر آتا ہے جو پہلے شرقِ اوسط سے گذرتی تھی۔ نیٹ ورک ٹریفک جو شرقِ اوسط سے نہیں گذرتی، اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔"

مائیکروسافٹ نے کہا، "ہم روزانہ یا اگر حالات بدلتے ہیں تو جلد ہی نئی معلومات فراہم کرتے رہیں گے"۔

ایمازون کے اے ڈبلیو ایس کے بعد دنیا میں کلاؤڈ سروسز کے دوسرے بڑے فراہم کنندہ Azure نے خلل کے نتیجے میں ٹریفک کو نیٹ ورک کے متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا ہے اور نیٹ ورک ٹریفک میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں