جنوبی اسرائیل پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن سے حوثیوں کی جانب سے ایلات کی طرف بھیجا گیا ڈرون طیارہ مار گرایا ہے
آج پیر کے روز بیت المقدس میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے ساتھ ہی "العربیہ" کے نمائندے نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے ایک ڈرون نے جنوبی اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق یمن سے ایلات کی طرف بھیجے گئے اس ڈرون کو روک لیا گیا۔ اسرائیلی ٹی وی "چینل 13" نے بتایا ہے کہ یمن سے آنے والا ایک ڈرون رامون ایئرپورٹ کے قریب گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل آج ہی کے دن شمالی بیت المقدس کے راموت محلے میں ایک بس کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، جن میں تقریباً 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔ نمائندے کے مطابق دو مسلح افراد نے ایک بس میں سوار ہو کر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے دونوں پر گولیاں چلائیں۔
نمائندے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے تمام داخلی راستے بند کر دیے۔ بعدازاں اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ "فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔" پولیس کے مطابق ایک سیکیورٹی اہل کار اور ایک شہری نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ مزید یہ کہ حملہ آور ایک گاڑی میں پہنچے تھے اور انھوں نے بس اسٹاپ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں۔
قریباً دو برسوں سے بیت المقدس میں اس نوعیت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ اس سے پہلے اکتوبر 2024 میں تل ابیب کے قریب ایک اسرائیلی فوجی اڈے کے نزدیک گاڑی چڑھانے کے حملے میں متعدد فوجی زخمی ہوئے تھے۔
-
یمنی بحریہ نے بحیرہ احمر میں سمگل شدہ ہتھیاروں کی کھیپ پکڑ لی: ویڈیو
کشتی کے عملے کو اس سمگلنگ کے پیچھے کارفرما فریق کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کے دائرے ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثی عہدیدار کی گاڑی کی ٹکر سے انار فروش اور دو بچے جاں بحق
یمن کے وسطی شہر ”اب“ میں حوثی گروپ کے ایک عہدیدار کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کریں گے : رکن پارلیمنٹ حزب اللہ
حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز یہ بات زور دار انداز میں ...
مشرق وسطی