برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر نے امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے انتہا پسندانہ خطرناک اور آگ بھڑکانے والی زبان کے استعمال پر ان کی سخت مذمت کی ہے۔
ایلون مسک کی یہ خطرناک تقریر ٹی وی پر نشر ہوئی جو انہوں نے برطانیہ میں امیگرنٹس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی سب سے بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی۔
برطانیہ میں امیگرینٹس کے خلاف انتہا پسندانہ خیالات رکھنے والوں کی یہ ریلی ہفتہ کے روز منعقد کی گئی تھی۔ جس میں ایلون مسک نے اپنی تقریر میں یہ مطالبہ کیا کہ برطانوی پارلیمان کو برخاست کر دیا جائے اور کیر سٹارمر کی بائیں بازو کی حکومت کو تبدیل کر دیا جائے۔
ایلون مسک نے آگ بھڑکانے والے جملے استعمال کرتے ہوئے اس مجمعے سے کہا تمہیں یا مرنا ہوگا یا لڑنا ہوگا۔
خیال رہے امیگرنٹس کے خلاف امریکہ میں ان دنوں صدر ٹرمپ کی صورت میں ایک توانا حکومت سخت فیصلے کرنے کی شناخت رکھتی ہے۔ جبکہ یورپی ملکوں میں بھی رجعت پسندانہ خیالات کے حامل لوگ غیر ملکی تارکین وطن کے بارے میں سخت اپروچ اختیار کرتے نظر آتے ہیں۔
اسی سلسلے کی کڑی ہفتہ کے روز اس احتجاجی ریلی کی صورت سامنے آئی۔ تاہم برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر کی ترجمان نے ایلون مسک کی تقریر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا برطانیہ ایک جائز کار، متحمل اور شائستہ رجحانات کا حامل ملک ہے۔
اس لیے برطانیہ کے لوگ ایسے لفظوں کو خطرناک اور آگ لگانے والے لفظ سمجھتے ہیں جو دوسروں کے لیے دھمکی کا انداز لیے ہوں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا اشارہ کر رہے ہوں۔ برطانیہ اپنی گلیوں میں اس طرح کے رجحانات نہیں چاہتا۔
-
خفیہ رپورٹ میں فلسطین ایکشن پر برطانیہ کی پابندی کے جواز پر سوالات
"گروپ کی زیادہ تر سرگرمیاں دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتیں": رپورٹ
بين الاقوامى -
شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار سے دست کشی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
کورین صدر کِم جونگ اُن نے بیک وقت جوہری اور روایتی فوجی طاقت تیار کرنے کا اعلان ...
بين الاقوامى -
امریکی انفلوئنسر چارلی کرک کا قاتل ٹرانسجنڈر کا روم میٹ نکلا
امریکی ریاست یوٹا کے گورنر کے مطابق ملزم کی روم میٹ ٹرانسجنڈر ساتھی حکام سے 'غیر ...
بين الاقوامى