برطانیہ نے جاسوسوں کی بھرتی کے لیے ڈارک ویب پر نیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا!
"سائلینٹ کوریئر" ویب سائٹ ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس حساس معلومات تک رسائی ہو، برطانیہ سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے
برطانوی خفیہ ایجنسی MI6 (ایم آئی 6) نے انٹرنیٹ کے "ڈارک ویب" پر ایک ویب سائٹ جاری کی ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد روس اور دنیا بھر میں خفیہ ایجنٹوں کی بھرتی کے لیے انھیں رابطے کا ایک محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔
ادارے نے اعلان کیا کہ "Silent Courier" نامی سائٹ ایسے کسی بھی شخص کے لیے موقع فراہم کرتی ہے جو دہشت گردی یا دشمنانہ جاسوسی سرگرمیوں سے متعلق حساس معلومات تک رسائی رکھتا ہو، تاکہ وہ برطانوی حکام سے محفوظ طریقے سے رابطہ کر سکے۔
نئے گیٹ وے تک رسائی کے طریقہ کار کی ہدایات خفیہ ایجنسی نے کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہیں۔
اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے 'ایم آئی 6' کے سربراہ رچرڈ مور نے سائٹ کے اجراء کے موقع پر ممکنہ جاسوسوں سے کہا کہ "ہمارا ورچوئل دروازہ آپ کے لیے کھلا ہے"۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو "ٹور" براؤزر کے ذریعے ڈارک ویب تک پہنچنا چاہتے ہیں تو اسے استعمال کریں اور اپنے ذاتی آلات اور ای میل اکاؤنٹ کی بجائے ایسے آلات اور ای میل اکاؤنٹ استعمال کریں جو ان سے منسلک نہ ہوں، تاکہ شبہات پیدا نہ ہوں۔
متعدد زبانوں میں شائع کی گئی ہدایت میں مزید کہا گیا کہ اگر "ٹور" پر بندش ہو تو متبادل کے طور پر VPN نیٹ ورک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ "جہاں دنیا بدل رہی ہے اور ہمیں بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے، ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ برطانیہ ہمیشہ اپنے حریفوں سے ایک قدم آگے رہے۔"
انھوں نے مزید کہا "ہم نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے اقدامات کو تقویت دی ہے تاکہ خارجہ خفیہ ایجنسی نئے جاسوس بھرتی کر سکے ... روس اور دنیا بھر میں۔"
-
اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے سے روکنے کی مہم کا آغاز کر دیا
اسرائیل نے قومی سطح پر بدھ کے روز سے ایک ایسی ابلاغی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد ...
مشرق وسطی -
خبردار! بلوٹوتھ ہیڈفونز سے خفیہ نگرانی اور جاسوسی کا خطرہ ہوسکتا ہے:ماہرین
سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ معروف بلوٹوتھ ہیڈفونز میں سنگین نقائص ہیکرز کو ...
بين الاقوامى -
ڈینش شہری پر برلن میں ایران کے لیے یہودی اہداف کی جاسوسی کا الزام
جرمن استغاثہ نے منگل کے روز بتایا کہ ڈنمارک کے ایک شہری کو ایران کے لیے جاسوسی ...
بين الاقوامى