ہم ساز و سامان بیچ کر یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہے ہیں: ٹرمپ

چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ، روس اور یوکرین پر بات ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہا ہے۔

انھوں نے صحافیوں سے کہا "ہم یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہے ہیں کیونکہ ہم اپنا فوجی ساز و سامان فروخت کر رہے ہیں۔"

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں "غزہ، روس اور یوکرین" پر بات ہوئی۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ چینی صدر "ہمارے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع ختم ہو سکے۔"

روسی فوجی طیاروں کے اسٹونیا کی فضائی حدود میں داخلے کے بارے میں ٹرمپ نے کہا "مجھے اس معاملے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور میں اس پر جلد ایک مختصر بیان دوں گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں