برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹامر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دوطرفہ تعلقات کو "دنیا میں بے مثال" قرار دیا ہے۔ اسٹامر نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد سلامتی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے معاملے پر روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنا "ہاتھ کھینچ لیا" ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ "اسرائیل اور غزہ کا معاملہ پیچیدہ ہے، لیکن ہم اس جنگ کو ختم کریں گے"۔
اسٹامر نے بتایا کہ انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ یوکرین کے لیے دفاعی امداد بڑھانے پر گفتگو کی۔ یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کی دوسری مرتبہ براہِ راست نشست تھی جو زیادہ تر عالمی امور پر مرکوز رہی۔ دورے میں ٹرمپ نے برطانوی شاہ چارلس کے ساتھ سرکاری تقریبات میں شرکت کی، گھوڑا گاڑی میں شاہی جلوس کا حصہ بنے اور ایک سرکاری ضیافت میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر امریکہ نے برطانیہ میں 150 ارب پاؤنڈ (205 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری پیکیج کا اعلان کیا جس میں ٹیکنالوجی، توانائی اور لائف سائنسز جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے "خصوصی تعلقات" کو نئی تقویت ملنے کی توقع ہے۔
ترمب: بوتين خذلني #العربية_عاجل #قناة_العربية pic.twitter.com/SLpO2KOffa
— العربية (@AlArabiya) September 18, 2025
ٹرمپ نے ونڈسر قلعے میں شاہ چارلس کے ساتھ کھڑے ہو کر اس دورے کو اپنی زندگی کا "سب سے بڑا اعزاز" قرار دیا۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق ملاقات خطرات سے خالی نہیں۔ اسٹامر کی کوشش رہی کہ صدر ٹرمپ متنازع معاملات مثلاً برطانیہ کے آن لائن سیفٹی قوانین یا اسرائیل پالیسی پر براہِ راست تبصرہ نہ کریں اور توجہ عالمی امور خصوصاً روس کے خلاف سخت موقف اپنانے پر رہے۔
غزہ کے بارے میں اسٹامر پر دباؤ ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کا معاملہ اٹھائیں۔ ٹرمپ نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی فضائی حملوں پر ناراضی ظاہر کی، لیکن مجموعی طور پر وہ بنیامین نیتن یاہو کے حامی رہے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یورپی ممالک کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو "حماس کے لیے انعام" قرار دیا۔
برطانوی پالیسی ادارے کی ڈائریکٹر ایوی اسپینل نے کہا کہ یوکرین اور مشرقِ وسطیٰ دونوں ہی موضوعات ممکنہ اختلاف کا باعث بنیں گے اور بات چیت کے دوران "شرمندگی کے لمحات" آ سکتے ہیں۔
-
تل ابیب : غزہ جنگ کے سب سے کٹر حامی مذہبی یہودی قانون کے مطابق فوجی خدمات دینے سے انکاری
غزہ میں جنگ کی انتہائی شدت کے باوجود اسرائیل کے مذہبی انتہا پسند اور کٹر یہودیوں ...
مشرق وسطی -
مصری وزیر خارجہ نےامریکی ایلچی کو غزہ میں جبری انخلا کےاسرائیلی منصوبوں کےخطرات سےآگاہ کیا
مصری وزیرِ خارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا
مشرق وسطی -
"غزہ میں نسل کشی" کے ڈانڈے روانڈا قتل عام سے ملتے ہیں: ناوی پیلے
یو این تحقیق کار کے مطابق تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں ...
بين الاقوامى