مصر کے نائب وزیر تعلیم اجلاس میں نیند کے مزے لیتے ہوئے پائے گئے

سونے والے شخص نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکولوں کے حالات کے بارے میں سوچ رہا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں سوشل میڈیا صارفین نے قنا گورنری کے نائب وزیر برائے تعلیم اور فنی تعلیم ہانی عنتر کی تصویر شیئر کی، جو اتوار کی صبح اپنے ''تصورات درست کریں'' کے عنوان سے تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر سو رہے تھے۔ کانفرنس کی صدار وزیر اعظم مصطفی مدبولی کر رہے تھے۔

عنتر نے کہا: "یہ سوچنے کا لمحہ ہے، سکولوں کے حالات پر غور کر رہا ہوں، خاص طور پر ٹرامسہ سکول کے افتتاح کے بعد۔"

انہوں نے العربيہ ڈاٹ نیٹ/الحدث ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بڑی جماعت کا حصہ تھے، جن میں سے کچھ اپنے موبائل فون میں مصروف تھے کیونکہ اس وقت تک گورنر یا کوئی اور ذمہ دار ابھی حال موجود نہیں آئے تھے۔

انہوں نے وضاحت کی: میں گورنر کے ساتھ ایک سکول کے افتتاح میں شریک تھا، اس کے علاوہ صبح سویرے سے دو دیگر سکولوں کا بھی دورہ کیا، اور یہ نئے تعلیمی سال کا پہلا دن تھا۔"

انہوں نے آخر میں کہا: نہ تو کسی نے نئے سکول کے افتتاح کی ویڈیو بنائی اور نہ ہی دوسرے سکول کی تصویر لی ،جس کے اجلاس میں ہم صبح سویرے شریک تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گورنر کے پہنچنے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ہال میں موجود تھے اور ایک خاموش لمحے غور و فکر میں مشغول تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں