"میں سڑک پر ہوں، سب کچھ آپ کے لیے بند ہے"... ماکروں کی ٹرمپ کو کال کی وڈیو وائرل
یہ واقعہ فرانسیسی صدر کے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب مکمل کرنے کے بعد پیش آیا
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کو پیر کے روز اُس وقت ایک غیر متوقع صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں خطاب کے بعد باہر نکلے اور شہر کی سڑکوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کی آمدورفت کے باعث بند پایا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی پولیس نے ماکروں کو ایک بند سڑک پر روک دیا۔ وہاں موجود ایک اہل کار نے ان سے کہا "معذرت جناب صدر، اس وقت سب کچھ بند ہے" اور ساتھ ہی اشارہ کیا کہ صدارتی قافلہ آنے والا ہے۔
New York police stopped Macron’s motorcade to let Trump pass
— Visegrád 24 (@visegrad24) September 23, 2025
In New York, police stopped the French president’s motorcade as the road was closed for Trump’s passage. Macron got out of the car, called Trump, and jokingly asked him to “clear the way.” pic.twitter.com/qO170xUpy5
اس صورت حال کو ہلکے پھلکے انداز میں لینے کی کوشش کرتے ہوئے ماکروں نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور مسکراتے ہوئے کہا "سوچیں تو ذرا، میں ابھی سڑک پر کھڑا ہوں کیونکہ سب کچھ آپ کے لیے بند ہے"۔
کچھ منٹ بعد سڑک کو جزوی طور پر صرف پیدل چلنے والوں کے لیے کھولا گیا، جس کے بعد فرانسیسی صدر نے پیدل ہی فرانسیسی سفارت خانے کا رخ کیا۔ اس دوران وہ صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات کرتے نظر آئے۔
-
فرانس اور 15 دیگر ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری میں
فرانس اور 15 دیگر ممالک آج اقوامِ متحدہ میں با ضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور فرانس کا متفقہ طور پر’اعلان نیویارک‘ پر فوری عملدرآمد پر زور
ریاض میں منعقدہ مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ سے متعلق ...
بين الاقوامى -
فرانس اور کئی ممالک نے فلسطین کو آزاد ریاست کو تسلیم کر لیا
نیویارک میں سعودیہ–فرانس کی مشترکہ صدارت میں دو ریاستی حل کانفرنس
بين الاقوامى