بم باری کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کی جائیں گی : ایران
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ کے مطابق امریکہ سے کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہو گی
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اُن جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کریں گے جن پر جون میں اسرائیل اور امریکہ نے بم باری کی تھی۔
محمد اسلامی نے آج بدھ کو ایک اخباری انٹرویو میں کہا "بین الاقوامی دباؤ اور اسرائیل کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکیوں کے باوجود، نشانہ بنائی گئی تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔"
انھوں نے مزید کہا "یہ بالکل فطری بات ہے کہ کسی فوجی حملے کے دوران تنصیبات کو نقصان پہنچے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ علم، معرفت، ٹیکنالوجی اور صنعت کی جڑیں ایران کی تاریخ میں گہری اور مضبوط ہیں۔"
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے یہ بھی کہا "افزودگی کی شرح اور اس کے بارے میں جو عوامی رائے یا ذرائع ابلاغ میں باتیں سامنے آتی ہیں، وہ سیاست دانوں، مہم جوؤں اور ہمارے دشمنوں کی طرف سے اٹھایا گیا معاملہ ہے۔ افزودگی کی شرح میں اضافہ لازمی طور پر یہ مطلب نہیں رکھتا کہ وہ ہتھیار کے لیے مخصوص ہے۔ ہمیں اپنی انتہائی باریک پیمائشوں کے آلات کے لیے زیادہ درجے کی افزودگی کی ضرورت ہے۔"
اسلامی نے مزید کہا "یہ مواد کوئی ہمیں فروخت نہیں کرتا۔ ہم طویل عرصے سے پابندیوں کے تحت ہیں۔ ہمیں یہ مصنوعات اپنے ری ایکٹروں کے حفاظتی نظاموں کے لیے اور ان حساس کارروائیوں کے لیے درکار ہیں جو ہمارے ری ایکٹروں کے انتظام میں استعمال ہوتی ہیں۔"
اسی تناظر میں ایرانی عہدے دار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ "امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی براہِ راست بات چیت نہیں ہو گی۔"
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے گزشتہ منگل کو کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات تہران کے مفاد میں نہیں ہوں گے اور "بند گلی" تک پہنچیں گے۔
خامنہ ای نے کہا کہ جوہری فائل میں امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات "نہ صرف فائدہ نہیں دیں گے بلکہ موجودہ حالات میں بڑے نقصان کا باعث بھی بنیں گے، جن میں سے بعض ناقابلِ تلافی کہے جا سکتے ہیں۔"
ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ ایران مغربی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا جو اس پر یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کے لیے ڈالا جا رہا ہے۔ ایرانی رہنما کی تقریر میں کہا گیا کہ امریکی فریق کہتا ہے "آپ کو بالکل بھی افزودگی نہیں کرنی چاہیے"۔ خامنہ ای نے مزید کہا "ہم یورینیم کی افزودگی کے معاملے میں دباؤ کے آگے نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے ... اور کسی دوسرے معاملے میں بھی نہیں"۔
-
صدر کی اقوامِ متحدہ میں تقریر سے قبل ایرانی کرنسی کو شدید جھٹکا
امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر آ گئی
بين الاقوامى -
روس اور ایران کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط: ایران میں چھوٹے جوہری بجلی گھر تعمیر ہوں گے
روس اور ایران نے بدھ کے روز ایران میں چھوٹے جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر کے سلسلے ...
بين الاقوامى -
ایران : برطانوی میاں بیوی کی گرفتاری پر اہلخانہ مین تشویش، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
ایران میں برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ہفتہ کے روز عدالت ...
بين الاقوامى