سعودی عرب: سائبر خطرات سے آگاہی بڑھانے کے لیے "فِشنگ سروس" کا آغاز
یہ سروس ہدف شدہ افراد کی تیاری کا جائزہ لیتی اور ان کی فِشنگ کے حربے اور طریقے پہچاننے کی صلاحیت کی نگرانی کرتی ہے
سعودی عرب نے "سائبر کرائم" سے نمٹنے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے آج نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کی جانب سے "فِشنگ سروس" کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد سرکاری اداروں کے ملازمین میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا اور فِشنگ حملوں سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنا ہے۔
یہ نئی سروس قومی اداروں کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ خود فِشنگ سے متعلق آگاہی مہموں کے ڈیزائن تیار کریں اور اندرونی طور پر متعارف کرا سکیں۔ اس سے متعلقہ سائبر خطرات کے بارے میں آگاہی بڑھے گی، ساتھ ہی یہ سروس اداروں کو موقع بھی دیتی ہے کہ وہ اپنی آگاہی مہمات کے اثرات کی پیمائش کر سکیں، اپنے ہدف شدہ ملازمین کی تیاری اور فِشنگ کے حربے پہچاننے کی صلاحیت کا اندازہ لگا سکیں۔
اسی تناظر میں اس سروس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی سروسز کے پورٹل "حصین" پر رجسٹرڈ اداروں کے لیے ایک تعارفی رہنما دستاویز، وضاحتی وڈیوز اور معاون ٹیمپلیٹس بھی شامل ہیں تاکہ ادارے اپنے ملازمین کے لیے باقاعدہ بنیادوں پر آگاہی مہمیں چلا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری اخراجات کی کارکردگی کو بہتر بنانا، قومی سطح پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور بدلتے ہوئے سائبر خطرات کے مقابلے میں اداروں کی تیاری کو بہتر کرنا ہے۔
یہ سروس ان ڈیجیٹل خدمات میں شامل ہے جو نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے سرکاری اداروں کو "حصین" پورٹل کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد بن محمد المزيد اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینئر احمد بن محمد الصویان نے شرکت کی۔
"فِشنگ سروس" کا آغاز قومی اداروں کے ساتھ شراکتی بنیادوں پر سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی بڑھانے کے وسیع تر کام کا حصہ ہے۔ یہ سروس اتھارٹی کے تکنیکی بازو، سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی "سائٹ" کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ اس کا مقصد سائبر سیکیورٹی خدمات کی فراہمی اور نظم و نسق کو مضبوط بنانا، قومی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کا تحفظ یقینی بنانا اور ایک محفوظ و قابلِ اعتماد سعودی سائبر اسپیس کو فروغ دینا ہے۔
-
سعودی عرب میں ریاض سیزن کی پرومو ویڈیو جاری
ویڈیو انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی الشیخ نے جاری کی
بين الاقوامى -
وقت آگیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل تلاش کیا جائے: سعودی عرب
سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک مضبوط مؤقف ہے، یہ بات سعودی مملکت کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا عالمی برادری سے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کا مطالبہ
سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل کی ذمہ ...
مشرق وسطی