برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں ایک یہودی معبد کے قریب جمعرات کے روز ہونے والے حملے پر وہ شدید صدمے میں ہیں۔ اس واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے جن میں حملہ آور بھی شامل ہے، جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
اسٹارمر نے کہا کہ یہ حملہ ایک یہودی مذہبی تہوار ’’یوم غفران‘‘ کے موقع پر ہوا جو معاملے کو مزید خوفناک بنا دیتا ہے۔ ان کے مطابق اس واقعے پر غور کے لیے وہ ایک ہنگامی حکومتی اجلاس طلب کر رہے ہیں۔
برطانوی پولیس نے تصدیق کی کہ مانچسٹر کے علاقے کرامپسال میں کنیس کے باہر گاڑی سے کچلنے اور چاقو سے حملے کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی۔
مشاهد من موقع حادث الطعن خارج كنيس يهودي في شمال مانشستر وسط تحليق طائرات هليكوبتر فوق المكان#مانشستر#بريطانيا#قناة_الحدث pic.twitter.com/1Hix0wpN6v
— ا لـحـدث (@AlHadath) October 2, 2025
مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہام نے واقعے کو ’’سنگین حادثہ‘‘ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری خطرہ ٹل گیا ہے اور پولیس نے موقع پر مؤثر کارروائی کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر پولیس نے یہ بھی بتایا کہ کرامپسال کنیس کے قریب حملہ آور پر فائرنگ کی گئی، تاہم اس کی حالت کے بارے میں ابتدا میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ بعدازاں میئر برنہام نے کہا کہ شبہ ہے کہ حملہ آور اپنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
شمال مغربی انگلینڈ کی ایمبولینس سروس نے بیان میں کہا کہ کرامپسال میں ایک ’’بڑے حادثے‘‘ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق ہماری اولین ترجیح متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنا اور دیگر ہنگامی اداروں کے ساتھ مل کر صورت حال کو قابو میں لانا ہے۔
-
مصری لڑکیوں میں ''عرفی شادی'' کا رواج پنپنے لگا ہے: سربراہ نکاح رجسٹرار سینڈیکیٹ
مصر میں شرعی نکاح رجسٹرار سینڈیکیٹ کے سربراہ اسلام عامر نے بتایا کہ بہت سی لڑکیاں ...
بين الاقوامى -
''عالمی صمود فلوٹیلا'' روکنے پر ردعمل: کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکار ملک بدر کر دے
کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو (Gustavo Petro) نے اسرائیلی سفارتی مشن کے باقی ماندہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی بلڈوزر مغربی کنارے میں فلسطینی ریاست کی امیدوں کو روندنے میں مصروف !
اسرائیل مغربی کنارے میں سڑکیں نکال کر فلسطینی دیہات کو ایک دوسرے سے کاٹ رہا ہے
مشرق وسطی