اسرائیل کی صمود فلوٹیلا سے 137 اضافی کارکنوں کی ملک بدری کی تصدیق

ان میں سے کچھ جان بوجھ کر قانونی ملک بدری کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں: اسرائیلی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی فلوٹیلا کے مزید 137 کارکنوں کو ترکیہ بھیج دیا ہے ۔ فلوٹیلا کو اسرائیل نے بدھ کے روز روکا تھا۔ وزارت خارجہ نے ’’ ایکس ‘‘پر ایک بیان میں کہا کہ حماس- صمود فلوٹیلا سے مزید 137 اکسانے والوں کو آج ترکی بھیج دیا گیا۔ اسرائیل تمام اکسانے والوں کی ملک بدری کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ ان میں سے کچھ جان بوجھ کر قانونی ملک بدری کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ جن افراد کو ہفتے کے روز ملک بدر کیا گیا وہ امریکہ، اٹلی، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، اردن اور کئی دیگر ممالک کے شہری تھے۔ جمعہ کو اسرائیل نے چار اطالوی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا تھا۔ عالمی صمود فلوٹیلا ستمبر کے اوائل میں تقریباً 45 بحری جہازوں کے ساتھ سپین سے روانہ ہوا جس میں 40 سے زیادہ ملکوں کے سینکڑوں فلسطینی حامی کارکنان تھے جوبچوں کے فارمولا دودھ ، خوراک اور طبی امداد لے روانہ ہوئے تھے۔ صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے زور دیا کہ وہ ایک پرامن اور عدم تشدد کے مشن پر ہیں۔

اسرائیلی بحریہ نے بدھ کے روز جہازوں کو روکنا شروع کیا۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 400 سے زیادہ افراد کو لے جانے والے بحری جہازوں کو محصور کرلیا گیا اور تباہ حال غزہ کی پٹی تک پہنچنے سے روک دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں