واشنگٹن : دھاوا، توڑ پھوڑ اور نذرِ آتش ... کیپیٹل کی عمارت میں کیا ہوا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک شخص نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں زبردستی داخل ہو کر تخریب کاری کی۔ اس نے شیشے کا دروازہ توڑ دیا، قالین اور ایک جھنڈے کو آگ لگا دی اور جارج واشنگٹن اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے دو مجسمے گرا دیے۔ اس کے بعد ریاستی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

ریاستی پولیس کے ترجمان کرس لوفٹس کے مطابق، اس شخص کے ذہنی توازن کا مسئلہ ہے۔ اسے تھرسٹن کاؤنٹی جیل منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس پر فرسٹ ڈگری ڈکیتی، فرسٹ ڈگری آتش زنی اور فرسٹ ڈگری تخریب کاری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

لوفٹس نے "ایسوسی ایٹڈ پریس" کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا "ملزم کی جانب سے کیپیٹل کی عمارت کے اندر کی گئی کارروائیاں انتہائی سوچ سمجھ کر کی گئی لگتی ہیں، لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی قسم کے ذہنی بحران سے گزر رہا تھا"۔

انھوں نے وضاحت کی کہ ملزم نے اتوار کی شام قانون ساز عمارت کے سامنے واقع پھولوں کے باغ میں اپنی گاڑی کھڑی کی۔ اسے پبلک سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ایک ملازم نے دیکھ لیا اور فوراً ریاستی پولیس کو اطلاع دی۔ پبلک سروسز ڈپارٹمنٹ کا ادارہ کیپیٹل کمپلیکس کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔

لوفٹس کے مطابق ملزم کے پاس دو ہتھوڑے تھے۔ وہ گراؤنڈ فلور پر ایک دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور پھر اوپری منزل پر گیا، جہاں گھومتے ہوئے اس نے کئی قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچایا۔

ریاست کے نائب گورنر ڈینی ہیک نے بتایا کہ عمارت کے گنبد کے دونوں جانب نصب جھنڈے گرائے گئے اور ان میں سے ایک کو آگ لگا دی گئی۔ انھوں نے مزید کہا "اس نے شیشے کا دروازہ توڑا اور سرکاری استقبالیہ ہال میں داخل ہو کر کئی چیزوں کو آگ لگا دی، جن میں وہ تاریخی قالین بھی شامل ہے جو ایک انمول قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں