پائیداری کے اہداف حاصل کرنے کے لیے معاشی استحکام شرط ہے: سعودی وزیرِ توانائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے توانائی کا تحفظ اور اقتصادی خوشحالی ضروری ہیں۔

توانائی کے تحفظ اور اقتصادی خوشحالی کے بغیر "مجھے نہیں لگتا کہ آپ پائیداری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ سکیں گے،" انہوں نے ماسکو میں روس کی انرجی ویک کانفرنس میں کہا۔

روسی حکومت نے بدھ کو بتایا کہ روسی نائب وزیرِ اعظم الیگزینڈر نوواک اور شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، ہائیڈرو اور جوہری توانائی کے شعبوں میں ممکنہ مشترکہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

نوواک نے ماسکو میں ایک اجلاس میں سعودی وزیرِ توانائی کو بتایا کہ اوپیک+ کے اندر اجتماعی کارروائی دونوں ممالک کے طویل مدتی قومی مفادات میں ہے اور ان کی معیشتوں کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں