پرتگالی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد کر دی

حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے 60 اراکین کے ووٹوں سے یہ فیصلہ منظور کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پرتگالی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز ابتدائی ووٹنگ میں دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کے پیش کردہ اُس قانون کی منظوری دی، جس کے تحت عوامی مقامات پر "چہرہ ڈھانپنے" پر پابندی عائد کی جائے گی ،جو دراصل نقاب پر پابندی کے مترادف ہے۔

یہ قانون دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت شیگا کی جانب سے پیش کیا گیا، جو گذشتہ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں پرتگال کی دوسری بڑی سیاسی قوت بن کر اُبھری تھی۔

یہ قانون شیگا پارٹی کے 60 ووٹوں کے ساتھ ساتھ مرکزِ راست کے حکومتی اتحاد اور لبرل جماعتوں کے ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹوں نے اس قانون کے خلاف ووٹ دیا۔

پرتگال کے مسلم عہدیداروں کے مطابق ملک میں مسلمان خواتین میں نقاب زیادہ عام نہیں ہے، تاہم یہ ایک روایت ہے، جس پر کچھ خواتین اب بھی عمل کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں