مشرق وسطیٰ : کئی ایئرلائنز نے پروازیں بحال کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی نئی لہر کے باجود مختلف فضائی کمپنیوں نے خطے کے مختلف حصوں میں پروازیں بحال کرنا شروع کر دی ہیں۔ خطے میں فضائی کمپنیوں کی سرگرمیاں امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ سے متاثر ہو گئی تھیں۔

پر خطر صورت حال کے باعث بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اب نئے حالات میں مختلف فضائی کمپنیوں کے اپڈیٹس یہ ہیں۔ جنہیں انگریزی حروف تہجی کے تحت پیش کیا جارہا ہے۔

ایجین ائیرلائن

اعلانات کے مطابق یونان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی نے دبئی کے لیے اپنی پروازوں کو 31 اگست تک منسوخ کر رکھا ہے۔ جبکہ اربیل اور بغداد کے لیے پروازیں 30 ستمبر تک منسوخ کی ہوئی ہیں۔

ائیر بالٹک

دبئی کے لیے اپنی پروازوں کو 24 اکتوبر تک کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ائیر کینیڈا

کینیڈا کی فضائی کمپنی نے تل ابیب اور دبئی کےلیے اپنی پروازوں کو 24 اکتوبر تک منسوخ کیا ہے۔

ائیر فرانس

فرانسیسی فضائی کمپنی نے بیروت کے لیے اپنی پروازیں 2 اگست تک معطل کر رکھی ہیں جبکہ ریاض اور دبئی کے لیے 15 جولائی تک معطل رہیں۔

کیتھے پیسیفک

ہانگ کانگ کی کیتھے پیسیفک نامی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنی پروازوں کی بحالی کو معطل رکھا ہے اور دبئی و ریاض کے لیے یہ پروازیں 25 اور 26 اکتوبر کو شروع ہو سکیں گی۔ اس سے پہلے یہ یکم ستمبر سے بحال کی جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈیلٹا ائیرلائن

امریکی فضائی کمپنی 'ڈیلٹا' نے اٹلانٹا سے تل ابیب کے لیے 18 دسمبر تک اپنی پروازوں کو معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ اس نے نیو یارک کے کینیڈی ایئرپورٹ سے تل ابیب کے لیے پروازیں 6 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ بوسٹن سے تل ابیب کے لیے اکتوبر کے اواخر میں پروازیں شروع کی جائیں گی۔

فن ائیر

'فن ایئر' نے اپنی پروازوں کو دوحہ کے لیے 2 اکتوبر تک منسوخ کیا ہے۔ جبکہ عراق، ایران، شام اور اسرائیل کی فضائی حدود سے گزرنے سے بھی گریز کر رہی ہے۔ البتہ اس نے اکتوبر میں دبئی کے لیے پروازیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی اے جی

برطانوی فضائی کمپنی 'آئی اے جی' نے دوحہ کے لیے اپنی پروازوں کی بحالی کو التوا میں رکھتے ہوئے یکم اگست تک فیصلہ مؤخر رکھا ہے۔ جبکہ ریاض کے لیے پروازیں 8 اگست سے شروع ہوں گی۔ دبئی، تل ابیب، بحرین اور عمان کے لیے پروازیں رواں موسم گرما تک منسوخ رہیں گی اور 25 اکتوبر کو بحال ہوں گی۔

فضائی کمپنی کے مطابق دبئی، دوحہ، ریاض اور تل ابیب کے لیے پروازیں 25 اکتوبر کو بحالی کے بعد بھی یومیہ ایک پرواز تک محدود رہیں گی۔

جاپان ائیرلائنز

جاپان کی فضائی کمپنی نے ٹوکیو سے دوحہ کے لیے پروازیں 31 اگست تک معطل کر رکھی ہیں۔ پروازوں کی بحالی یکم ستمبر سے ہونے کا امکان ہے۔

LOT

پولینڈ کی فضائی کمپنی نے موسم سرما کے لیے دبئی کی پروازوں کی بحالی ماہ اکتوبر کے لیے پلان کر رکھی ہے۔ جبکہ بیروت کے لیے پروازوں کی بحالی 2027 کے موسم گرما میں ہوگی۔

لفتھانسا گروپ

فضائی کمپنیوں کے سوس گروپ نے اپنی تل ابیب کے لیے پروازوں کو اگست تک ملتوی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نیز برسلز ایئرلائنز نے 24 اکتوبر تک پروازیں ملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لفتھانسا اور سوس نے دبئی کے لیے اپنی پروازوں کو 13 ستمبر تک ملتوی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ سوس، آسٹرین ایئرلائنز، برسلز ائیرلائنز نے اپنی فلائیٹس ابوظہبی کے لیے معطل رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ابو ظہبی کے ساتھ ساتھ عمان، بیروت اور ریاض، مسقط، تہران کے لیے 24 اکتوبر تک پروازیں معطل رکھی جائیں گی۔

ITA نے اپنی پروازیں ریاض کے لیے 31 جولائی تک اور دبئی کے لیے 24 اکتوبر تک ملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نارویجین ائیر

ناروے سے تعلق رکھنے والی اس فضائی کمپنی نے تل ابیب اور بیروت کے لیے اپنی پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور کوئی نئی تاریخ پیش نہیں کی ہے کہ وہ کب سے ان شہروں کے لیے فضائی سہولتیں بحال کریں گے۔

سنگاپور ائیرلائن

سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایئرلائن نے دبئی کے لیے پروازوں کا تعطل 24 اکتوبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرکش ائیرلائنز

سن ایکسپریس اور ترکش ائیرلائنز نے لیفتھنسا کے ساتھ اپنی مشترکہ پروازوں کو دبئی کے لے 15 جولائی تک ملتوی رکھا۔

وز ائیر

وز ائیر نے دبئی، ابوظہبی اور عمان کے لئے اپنی پروازوں کو ستمبر کے وسط تک ملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں