حج کانفرنس اور نمائش کا پانچواں ایڈیشن "مکہ سے دنیا تک" کے موضوع کے ساتھ جدہ میں 9 سے 12 نومبر تک شروع ہو رہا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مہمانوں کی خدمت کے پروگرام کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں جدید اقدامات اور تزویراتی معاہدوں کو پیش کیا جائے گا جس کا مقصد حجاج کی خدمت کے لیے ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کو مربوط کرنا ہے۔ یہ پروگرام سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق حج اور عمرہ کے نظام کو تیار کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔
یہ کانفرنس ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے جس میں مختلف ملکوں اور تنظیموں کے سرکردہ ماہرین اور نمائندوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے تاکہ حج نظام میں جدید ترین حل اور اختراعات کو ظاہر کیا جا سکے اور عوامی، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے درمیان موثر شراکت داری قائم کی جا سکے۔
ایونٹ میں 80 سے زیادہ ڈائیلاگ سیشنز ہوں گے۔ کانفرنس کی سرگرمیوں میں ماہرین تعلیم، محققین اور حج امور کے دفاتر کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس کانفرنس میں 80 سے زیادہ ڈائیلاگ سیشنز اور 60 خصوصی ورکشاپس رکھی گئی ہیں۔ پروگرام میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں کے 2,400 سے زائد ٹرینیز حصہ لے رہے ہیں۔