جارج کلونی کی نئی فلم میں بڑھاپے کو چھپانے کی ہالی وڈ اسٹائل ترکیب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ہالی وڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اپنی نئی فلم جے کیلی میں ایک عمر رسیدہ فنکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنے پیشہ ورانہ سفر کے آخری مرحلے میں کچھ سادہ سی جمالیاتی چالیں استعمال کرتا ہے۔ ان میں بھنوؤں کے سفید بالوں کو سیاہ دکھانے کے لیے سیاہ مارکر قلم کا استعمال بھی شامل ہے۔ کلونی نے اعتراف کیا کہ وہ یہ طریقہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی جانتے ہیں۔

64 سالہ امریکی اداکار نے لندن میں جرمن خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہ طریقہ کارگر ہے۔

فلم سیریانا کے لیے آسکر جیتنے والے کلونی دنیا بھر میں اس بات کی علامت سمجھے جاتے ہیں کہ سفید ہوتے بالوں کو کیسے اعتماد کے ساتھ قبول کیا جا سکتا ہے نہ صرف ہالی وڈ بلکہ عام زندگی میں بھی۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں بڑھتی عمر کے ساتھ سفیدی کو ایک بار پھر سماجی طور پر قابل قبول بنانے کی کوشش کر رہا ہوں اور آگے بڑھتے بڑھتے موت بھی آئے گی۔ بات سیدھی ہے: یا تو آپ عمر رسیدہ ہوتے ہیں یا مر جاتے ہیں۔ میں سفیدی کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتا۔

فلم جے کیلی کی نمائش نیٹ فلکس پر آئندہ پانچ دسمبر سے شروع ہوگی۔ کلونی اس میں ایک ایسے کرشماتی فنکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی زندگی کو افسوس بھرے انداز میں دیکھتا ہے کیونکہ اس نے کیریئر کی خاطر بہت قربانیاں دیں اور کئی لوگوں کو مایوس کیا جن میں اس کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔

تاہم کلونی نے واضح کیا کہ فلم کی کہانی ان کی ذاتی زندگی سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کے بقول مجھے اس کردار جیسی کوئی پریشانی نہیں۔ نہ مجھے وہ پچھتاوے ہیں جو اسے ہیں۔ میں نے ایسی کوئی قربانیاں نہیں دیں۔ میرا خاندان اب بھی مجھ سے محبت کرتا ہے کم از کم فی الحال تو ضرور محبت کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں