الجزائر کے ڈاکٹروں نے نوزائیدہ اور کم عمر بچوں میں ’’سرمہ/کحل‘‘ کے استعمال سے ہونے والی اموات اور بیماریوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ اس خطرناک روایت کو فوراً ترک کریں، کیونکہ یہ بچوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہورہی ہے۔
محمد لمین دباغین یونیورسٹی ہسپتال کے ٹاکسیکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق علاج کے طور پر سرمہ کے استعمال کے بعد ایک بچے کی موت واقع ہوئی، جبکہ متعدد نوزائیدہ بچوں میں لیڈ (سیسے) سے شدید زہرخورانی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 14 ماہ کے ایک بچے کے خون میں لیڈ کی مقدار 102 مائیکروگرام فی لیٹر تک پہنچ گئی، جبکہ دیگر متاثرہ بچوں میں یہ سطح 5 اعشاریہ 52سے لے کر 4 اعشاریہ 722مائیکروگرام فی لیٹر تک ریکارڈ کی گئی، جو نہایت خطرناک حد ہے۔
غلط روایات
صحتِ عامہ کے ماہر ڈاکٹر محمد کواش کے مطابق نوزائیدہ بچوں کی آنکھوں میں ’’کحل‘‘ لگانا ایک پرانی روایت ہے، جس کا مقصد تیز روشنی سے بچاؤ، نظر بد سے حفاظت یا دیگر غلط عقائد بتائے جاتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سرمہ میں موجود مٹی اور کیمیکل خصوصاً لیڈ نہایت زہریلا ہوتا ہے، جبکہ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق خون میں لیڈ کی محفوظ حد 50 مائیکروگرام فی لیٹر ہےجبکہ الجزائر میں رپورٹ ہونے والے کیسز اس سے کئی گنا زیادہ تھے۔
ڈاکٹر کواش کے مطابق سرمہ کو زخموں پر لگانا بھی انتہائی خطرناک ہے، کیونکہ یہ جراثیم پھیلا سکتا ہے، ٹیتانوس اور اعصابی امراض کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر نوزائیدہ بچوں میں جن کی آنکھوں میں پیدائش کے بعد مخصوص قطرے ڈالے جاتے ہیں۔
بچوں میں شدید علامات
ان غلط روایات کے نتیجے میں بچوں میں خطرناک علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، جیسے:خون کی کمی دورے ،بے ہوشی دماغی نقصان حتیٰ کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جو بچے موت سے بچ بھی جائیں، وہ زندگی بھر کے لیے ذہنی، اعصابی اور سلوکی مسائل کا شکار رہ سکتے ہیں۔
بزرگوں کا سخت اصرار
سماجی ماہر ڈاکٹر عمار بلحسن کے مطابق الجزائر میں کئی خاندان آج بھی بزرگوں کے دباؤ کے تحت ان پرانی عادات کو جاری رکھے ہوئےہیں، جیسے ’’تقمیط‘‘ یعنی بچے کو سختی سے لپیٹنا، جس کے بارے میں ڈاکٹروں نے ثابت کیا ہے کہ یہ بچے کے کولہے اور ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکثر والدین اور دادا دادی/نانا نانی کے درمیان ان روایات پر جھگڑے ہوتے ہیں، لیکن ان کا حل علم اور دلیل ہی ہے، کیونکہ آج ہر قسم کی معلومات انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔
ماہرین کی اہم اپیل
ڈاکٹر بلحسن نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ بچوں کی صحت کے معاملے میں کبھی بھی غلط روایات یا سماجی دباؤ کے آگے نہ جھکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دیہی علاقوں میں باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائیں تاکہ لوگوں کو ان پرانی خطرناک عادات کے نقصانات سے پوری طرح آگاہ کیا جا سکے۔
-
ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم امریکہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرِفہرست
ٹکٹ کاؤنٹر کی سالانہ فروخت وبا سے قبل کی سطح تک نہیں پہنچ سکی
بين الاقوامى -
دن بھر پانی پینے کے لیے بہترین اوقات جانیں
پانی کی اہمیت پر سب متفق ہیں، لیکن اسے پینے کا وقت بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ...
بين الاقوامى -
جاپان 15 منٹ میں مکمل نہانے کی سہولت… پہلی انسانی واشنگ مشین متعارف کروا دی گئی
فروخت کے لیے پیش قیمت 385 ہزار ڈالر
بين الاقوامى