دوغلا پن، زکربرگ کی لگژری کشتی کے ایندھن نے ہنگامہ برپا کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

مارک زکربرگ جو پیرس معاہدے جیسی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیوں اور گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے کی ٹیکنالوجیز کی ترقی کی اپنی کھلی حمایت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اپنی پرتعیش کشتی کے بڑے کاربن فوٹ پرنٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اس کشتی کی مالیت 300 ملین ڈالر ہے۔

"لانچ پیڈ" نامی یہ کشتی، جس کی لمبائی 387 فٹ ہے، چار ڈیزل انجنوں سے چلتی ہے جو ہر گھنٹے میں تقریباً 291 گیلن ایندھن استعمال کرتے ہیں۔ کشتی کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ اسی مدت کے دوران 40 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتی ہے۔

عام لوگوں کے لیے صفر اخراج

میٹا کمپنی کے سربراہ 41 سالہ زکربرگ کی دولت کا تخمینہ ڈیلی میل کے مطابق 230 بلین ڈالر ہے۔ وہ اس وقت سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنے جب ایک ایک شخص نے "ایکس" پر فلوریڈا کے قریب سفر کرتی ہوئی ایک بڑی پرتعیش کشتی کی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ایک اور یاد دہانی کہ خالص صفر اخراج تک رسائی صرف عام لوگوں کے لیے ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب عام لوگ الیکٹرک کاریں چلا رہے ہیں اور کچرا ری سائیکل کر رہے ہیں کیونکہ سیارہ اہم ہے۔ لیکن اسی دوران ان کے لیے سیارہ اہم نہیں ہے۔ دیگر افراد نے لاکھوں ڈالر کی کشتی کو "منافقت کی علامت" قرار دیا کیونکہ زکربرگ نے اپنی خیراتی تنظیم کے ذریعے موسمیاتی وکالت کی مہموں اور متعلقہ اقدامات کو فنڈ دینے کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔

رائے میں تضاد

"گریک رپورٹر" اخبار کے مطابق 2024 اور اس سال کے درمیان صرف نو ماہ کے اندر پرتعیش کشتی نے 528,000 گیلن سے زیادہ ڈیزل ایندھن استعمال کیا۔ اس کے بعد وہ اگست میں فرانسیسی شپ یارڈ "لا سیوتات" میں لنگر انداز ہوئی۔ یہ کھپت صرف کشتی سے خارج ہونے والے 5300 ٹن سے زیادہ کاربن اخراج کے برابر ہے جو تقریباً 400 امریکی گھرانوں کے پورے ایک سال کے اخراج کے برابر ہے۔

زکربرگ کی کشتی کے بارے میں نئی معلومات موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں کرہ ارض کو درپیش تباہ کن صورتحال کے بارے میں ان کے سابقہ بیانات سے متصادم ہیں۔ زکربرگ نے 2017 میں صدر ٹرمپ کے پیرس موسمیاتی معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صرف ایک عالمی برادری کے طور پر موسمیاتی تبدیلی کو روک سکتے ہیں اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ہمیں اکٹھے ہونا پڑے گا۔

زکر برگ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف سیارے اور معیشت کے لیے برا تھا بلکہ اس نے بچوں کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ واضح رہے "ڈیلی میل" نے فیس بک کی مالک کمپنی "میٹا" اور زکربرگ سے تبصرہ کے لیے رابطہ کیا ہے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں