پیرس: نئی شہری کیبل کار کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علاقے میں پہلی شہری کیبل کار کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ افتتاح ہفتے کے روز کیا گیا۔

کیبل کار کی سروس پیرس کے جنوب مشرقی مضافات میں گونڈولاس شہر کے لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچائے گی۔ کیبل کار کے ذریعے شہریوں کو اس علاقے میں خدمات دینے والے حکام کے علاوہ متعلقہ شہروں کے میئرز بھی موجود تھے۔

کیبل کار ساڑھے چار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ روزانہ تقریبا گیارہ ہزار مسافر اس کیبل کار کے ذریعے سفر کریں گے۔ یہ سفر 18 منٹ میں طے ہو سکے گا۔

کیبل کار راستے میں رکتی ہوئی لوگوں کو بٹھاتی اور اتارتے ہوئے انتہائی مختصر وقت میں مسافت مکمل کرے گی۔

حکام کے مطابق اس منصوبے پر صرف 138 ملین یورو کے اخراجات ہوئے ہیں اور یہ سب سفروں کے مقابلے میں انتہائی سستا ہے۔ اس میں مسافر تازہ ہوا اور دھوپ چھاؤں سمیت سارے موسم کو بھی انجوائے کر سکیں گے۔

یاد رہے فرانس میں تاریخی طور پر اس طرح کی کیبل کار سروس نا ہموار پہاڑی علاقوں کے لوگوں کے لیے بروئے کار رہی ہے۔ تاکہ کم خرچ اور کم وقت میں پہاڑی فاصلے طے کیے جا سکیں۔ فرانس میں پہلی کیبل کار سروس 1934 میں قائم کی گئی تھی جو گرینو ہل کے علاقوں میں آبادیوں کو باہم جوڑنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں