آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ پر حملہ کرنے اور 15 افراد کو گولی مار کر قتل کر دینے کے ملزم باپ بیٹے نے فلپائن کے ایک ہوٹل میں خود کو ہفتوں تک چھپائے رکھا تھا اور وہاں سے جاتے وقت عملے کے لیے ٹپ چھوڑ گئے تھے، ہوٹل کے عملے نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا۔
آسٹریلوی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید نے گذشتہ ماہ جنوبی علاقے منڈاناؤ کے دورے کے دوران انتہا پسندوں کے ساتھ تربیت حاصل کی کیونکہ اس علاقے کی انتہا پسند شورشوں کے حوالے سے ایک طویل تاریخ ہے۔
فلپائن نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
یہ افراد یکم نومبر کو فلپائن میں داخل ہوئے اور ڈیواؤ ان کی آخری منزل کے طور پر درج تھا، امیگریشن حکام نے اس ہفتے تصدیق کی۔
انہوں نے اسی دن جی وی ہوٹل کا کمرہ نمبر 315 حاصل کیا۔ انہوں نے دو سنگل بیڈ والے اس چھوٹے کمرے کے لیے فی رات 930 پیسو (تقریباً 16 ڈالر) کرایہ ادا کیا۔
رات کو ڈیوٹی انجام دینے والی 20 سالہ ڈیسک مینیجر اینجلیکا یتانگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ لوگ عموماً ہر روز صرف ایک گھنٹے کے لیے اپنے کمرے سے نکلتے تھے اور زیادہ تر اپنی ذات تک محدود رہتے تھے۔
"وہ دوسرے غیر ملکیوں کی طرح گھلنے ملنے والے نہیں تھے۔ دوسرے غیر ملکی عموماً مجھ سے بات چیت کرتے ہیں لیکن وہ نہیں کرتے تھے،" انہوں نے کہا اور مزید بتایا کہ ان کی بات چیت صرف نوید کے ساتھ تھی جبکہ والد کی "ںظر ہمیشہ جھکی ہوتی تھی" اور وہ آنکھ ملانے سے گریز کرتا تھا۔
جوڑے نے کبھی بھی اپنے قیام کے مقصد سے متعلق بات نہیں کی اور عموماً صبح ہوٹل سے نکلتے تھے لیکن "زیادہ دیر تک باہر نہیں ٹھہرتے تھے۔۔ ہم نے دیکھا کہ ان کا ہوٹل سے باہر رہنے کا طویل ترین وقت تقریباً ایک گھنٹہ تھا،" یتانگ نے کہا۔
ایک دفعہ باہر جانے میں ایک نوکیلے کانٹوں والے تیز پھل ڈوریئن کی تلاش شامل تھی جو جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے۔
"انہوں نے مجھ سے پوچھا، 'ہم ڈورین کہاں سے خرید سکتے ہیں؟'" یتانگ نے کہا لیکن ان کی تلاش ناکام رہی۔
یتانگ نے کہا کہ انہوں نے آدمیوں کو کبھی کسی سے ملتے یا گاڑی لیتے نہیں دیکھا۔
"وہ صرف ادھر اُدھر گھومتے پھرتے تھے۔ انہوں نے بس اتنا ہی کیا۔"
انہوں نے کہا کہ سڈنی کے قتلِ عام سے متعلق خبروں میں ہوٹل کے عملے نے ان کے چہرے فوراً پہچان لیے۔
ہوٹل کے دو دیگر ملازمین نے ان کے قیام کی تصدیق کی۔
ان کے کمرے کی صفائی کرنے والے چوکیدار رام لیگوڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ نوید نے ہوٹل میں قیام کے دوران اپنے بال لمبے کر لیے تھے۔
علاقائی پولیس کے ایک ترجمان نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ڈیواؤ پولیس جمعرات کو ایک بیان جاری کرنے والی ہے۔
یتانگ نے کہا کہ باپ بیٹے نے روانگی کے وقت عملے کے لیے ٹپ چھوڑی تھی۔
انہوں نے کہا، "میں نے کہا، 'جناب، آپ اپنے پیسے بھول گئے۔' بیٹے نے لے لیے، پھر باپ نے وہ پیسے مجھے دے دینے کے لیے کہا۔ (نوید) نے کہا، 'یہ آپ کے ہیں۔' وہ مہربان تھے۔ میں اب بھی یقین نہیں کر سکتی کہ وہ ایسے تھے۔"
-
سڈنی حملے کے ہیرو احمد الاحمد کی سرجری ہوگی: والد کا انکشاف
والد کا کہنا ہے بیٹے کے اقدام نے شامیوں کے بارے میں تاثر بدل دیا
بين الاقوامى -
سڈنی نے بونڈائی ساحل پر نئے سال کی رات کی تقریبات منسوخ کر دیں
گزشتہ اتوار کو ہونے والے "دہشت گردانہ" حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے
بين الاقوامى -
"گروک" کی غلط معلومات: بونڈائی ساحل حملے کے ہیرو احمد الاحمد کو اسرائیلی قیدی قرار دے دیا
آسٹریلیا میں حانوکاہ کی تقریب پر حملے کے بعد انٹرنیٹ پر غلط معلومات کا بازار ...
بين الاقوامى