فنی خرابی کے باعث ایئر انڈیا کے بوئنگ 777 طیارے کی ہنگامی لینڈنگ: رائٹرز

ایک انجن کا "آئل پریشر" گر کر صفر ہو گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارت کی ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ایئر انڈیا کا ایک بوئنگ 777 طیارہ اڑان بھرنے کے بعد اس وقت واپس آنے پر مجبور ہو گیا جب اس کے ایک انجن میں "آئل کا پریشر" گر کر صفر ہو گیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے آج پیر کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ عملے نے انجن بند کر دیا اور طیارہ دہلی میں بحفاظت اُتر گیا۔ یہ بات "روئٹرز" خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔
واضح رہے کہ ایئر انڈیا کو جون میں ایک بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اس کا ایک بوئنگ 787 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حادثے نے طیارے کے فیول سوئچز (Fuel Switches) کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں