روس اور یوکرین

ماسکو میں کار بم دھماکا ، روسی فوج کا سینئر جنرل ہلاک

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ابتدائی معلومات یوکرینی انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس میں حکام نے پیر کے روز دار الحکومت ماسکو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کے ایک سینئر جنرل کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
"ٹاس" نیوز ایجنسی کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جنوبی ماسکو میں ایک پارکنگ لاٹ میں ہونے والے دھماکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ جنرل(Fanil Sarvarov) کے قتل میں یوکرینی انٹیلی جنس ادارے ملوث ہیں.
کمیٹی نے مزید کہا کہ زیرِ تفتیش پہلوؤں میں سے ایک امکان یہ بھی ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد یوکرینی سکیورٹی اداروں کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں