ٹرمپ نے اپنے نام سے منسوب بحری جنگی جہاز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
امریکی صدر کے مطابق یہ کسی بھی سابقہ جنگی جہاز کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ بڑا، تیز رفتار اور طاقت ور ہو گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری جنگی جہازوں کی ایک نئی قسم متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو ان کے نام سے منسوب ہوں گے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو کسی بھی برسرِ منصب صدر کے لیے غیر معمولی ہے۔ انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کا ملک 15 آبدوزیں اور 3 طیارہ بردار جہاز تیار کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے پیر کے روز فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ 'مار-اے-لاگو' میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ یہ جہاز "ہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہوگا، اور یہ دنیا کی تاریخ میں اب تک بنایا گیا سب سے بڑا جنگی جہاز ہو گا"۔
الرئيس الأميركي دونالد #ترمب: إحياء صناعة السفن الأميركية لبث الخوف في أعداء أميركا في أنحاء العالم.. نحن نريد الاحترام وسنحصل عليه#العربية pic.twitter.com/h5yXnsEnak
— العربية (@AlArabiya) December 22, 2025
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ جنگی جہازوں کا ایک نیا ماڈل تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ امریکہ کے تیار کردہ کسی بھی سابقہ جنگی جہاز کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ بڑا، تیز رفتار اور طاقتور ہو گا۔
الرئيس الأميركي دونالد #ترمب: سيبدؤون بإنفاق الأموال على بناء الطائرات والسفن وكل ما نحتاجه ليس بعد 10 سنوات أو 15 سنة فنحن نحتاجها الآن#العربية pic.twitter.com/SgKvhqdxtR
— العربية (@AlArabiya) December 22, 2025
ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ منصوبے کا آغاز اس نوعیت کے دو جنگی جہازوں کی تعمیر سے ہو گا، جسے بعد میں وسعت دے کر 20 سے 25 نئے جہازوں تک لے جایا جائے گا۔