لبنان کے شمال مشرق میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک
لبنانی صدر جوزف عون نے باور کرایا ہے کہ جنگ کے سائے ملک سے دور کر دیے گئے ہیں
لبنان کے شمال مشرق میں اسرائیلی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
جمعرات کو "نیشنل نیوز ایجنسی" نے اطلاع دی کہ یہ کارروائی "ہرمل ضلع میں حوش السيد علی روڈ پر کی گئی"۔ مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں ہرمل شہر کے "البترول" ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایجنسی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا "بدھ کی شام ضلع صور کے قصبے جناتا میں ایک دشمن ڈرون نے ایک کار کو نشانہ بنایا"۔ قصبے کی بلدیہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ "اس حملے کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والا ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے"۔
یاد رہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ دشمنی کے خاتمے کے اس معاہدے کی دفعات پر عمل نہیں کر رہا جس پر عمل درآمد 27 نومبر 2024 کو شروع ہوا تھا۔ اس کی افواج اب بھی جنوبی لبنان میں بلڈوزنگ اور دھماکوں کی کارروائیاں کر رہی ہیں اور تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اسرائیلی افواج اب بھی جنوبی لبنان کے متعدد مقامات پر موجود ہیں۔
دشمنی کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط سے لے کر گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ تک ہونے والے حملوں میں 335 افراد جاں بحق اور 973 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب لبنانی صدر جوزف عون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک سے جنگ کے سائے دور کر دیے گئے ہیں اور حالات مثبت سمت کی طرف بڑھیں گے۔
جمعرات کو "نیشنل نیوز ایجنسی" نے صدر جوزف عون کا بیان جاری کیا جو انھوں نے مارونی پیٹریاک کارڈینل مار بشارہ بطرس الراعی سے ملاقات کے بعد دیا۔ بیان میں انہوں نے کہا "میں تمام لبنانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اگلے سال ہم نئے لبنان اور احتساب والی ریاست کا ظہور دیکھیں گے، جو اداروں کی ریاست ہوگی نہ کہ جماعتوں اور فرقوں کی ریاست۔ جنوب میں ایک زخم رس رہا ہے، لیکن نئے لبنان کی پیدائش کے ساتھ ہی ہم جنگوں سے نجات پا لیں گے اور امن سے رہیں گے"۔
لبنانی صدر نے مزید کہا "سفارتی رابطے نہیں رکے... اور میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ملک سے جنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے"۔ عون نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا "ہم وقت پر انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہیں، یہ ایک آئینی تقاضا ہے جسے اپنے وقت پر پورا ہونا چاہیے"۔
-
لبنانی نقیب کے اغوا میں موساد کے ملوث ہونے کا شبہ:عدالتی ذرائع
لبنانی عدالتی ذرائع نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ سکیورٹی ادارے مشکوک ہیں کہ موساد ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بم باری ... جاسوس طیاروں کی مختلف علاقوں میں نیچی پروازیں
لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ...
مشرق وسطی -
روزانہ 15 ہزار سیاح ... لبنان کو کرسمس سے امیدیں وابستہ
لبنان میں تہواروں کے سیزن خاص طور پر کرسمس اور نئے سال کے موقع پر سیاحتی بکنگ میں ...
بين الاقوامى