ایک صدی کے دوران زمین پر طویل ترین مکمل اندھیرا کب ہو گا ؟
ایک عظیم الشان سورج گرہن جس کی مثال 1991 کے بعد سے خشکی پر نہیں دیکھی گئی ... اور یہ دوبارہ 2114 تک نہیں دیکھا جا سکے گا.
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی رپورٹ کے مطابق 2 اگست 2027 کو زمین پر اس صدی کے سب سے نمایاں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا ... جو گذشتہ 100 سالوں کے دوران طویل ترین مکمل اندھیرے کی صورت میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی افریقا میں دنیا ایک عظیم الشان گرہن دیکھے گی جو گذشتہ ایک صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہو گا۔ اس کا دورانیہ 6 منٹ اور 22 سیکنڈ تک برقرار رہے گا۔ ایسا منظر 1991 کے بعد خشکی پر نہیں دیکھا گیا اور اب یہ دوبارہ سال 2114 تک نہیں دیکھا جا سکے گا۔
"ڈیلی میل" نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ لوگ اسے "زندگی کا بہترین سفر" قرار دے رہے ہیں اور اس انوکھے منظر کو دیکھنے کے لیے دنیا کے بہترین مقام، یعنی مصر کے شہر اقصر (Luxor) جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ سیاح اس نایاب واقعے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں کے تاریخی آثارِ قدیمہ کی سیر کو بھی ایک بہترین موقع قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص شمالی افریقا سے اس منظر کو دیکھ رہا ہو گا، تو چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا۔ اس گرہن کا جزوی یا مکمل نظارہ اسپین، مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، مصر، سعودی عرب اور یمن سے کیا جا سکے گا