ٹرمپ پوتین سے اکتا چکے ، روس کے حوالے سے نئی پالیسی اپنا سکتے: ٹیلی گراف

واشنگٹن نے غصے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا شروع کر دیا، پابندیوں کا پیکیج اور سخت اقدامات شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

مغربی رپورٹس نے وائٹ ہاؤس کے راہداریوں میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کی پالیسیوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی مایوسی کی کیفیت کا انکشاف کیا ہے۔ برطانوی اخبار ’’ ٹیلی گراف ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوتین سے اپنی اکتاہٹ کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے روس کے رویے کو یوکرین میں حتمی امن معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر اور وقت ضائع کرنے کے لیے تھکا دینے والی ٹال مٹول قرار دیا ہے۔

اخبار نے اعلیٰ سطح کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ اب روسی صدر کو استحکام کی راہ میں حائل اہم رکاوٹ کے طور پر دیکھ رہی ہے جو یوکرینی فریق کے ساتھ درپیش چیلنجوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ اس کی وجہ سے ایک ایسی نئی حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے جو ان سفارتی وعدوں کے بجائے، جن کے مقاصد اب ختم ہو چکے ہیں، سخت جبر پر مبنی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے اس غصے کو پہلے ہی عملی اقدامات میں ڈھالنا شروع کر دیا ہے جس میں سخت اقتصادی پابندیوں کے پیکیج کی حمایت اور سخت زمینی اقدامات میں شرکت شامل ہے۔ اس کا اظہار چند روز قبل بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں کھلے سمندر میں روسی پرچم والے تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے سے ہوا۔

یہ پیش رفت اہم سفارتی ملاقاتوں سے عین قبل دارالحکومت کیف پر بڑے روسی حملے کے بعد ہوئی ہے جسے صدر ٹرمپ کی ٹیم نے ذاتی توہین اور غداری پر مبنی رویہقرار دیا ۔ "ٹیلی گراف" نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے امریکی موقف کو مکمل طور پر یورپی ویژن کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا ہے جو اس تنازع کے حوالے سے زیادہ سخت رویہ اپناتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس اب یہ سمجھ چکا ہے کہ کریملن امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کے بجائے چکمہ دینے اور تھکا دینے کے حربے اپنا رہا ہے۔ اگرچہ بات چیت کے کچھ ذرائع کھلے ہیں، تاہم اب امریکی نئے رجحانات پر سختی کی زبان غالب آ رہی ہے۔ عالمی سطح پر یہ انتظار کیا جا رہا ہے کہ اس دباؤ کے نتیجے میں فریقین کو واضح شرائط اور جامع سکیورٹی ضمانتوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر مجبور کرنے کے حوالے سے کیا نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں