دنیا کے سب سے بڑی سری لنکن یاقوت کی تصاویر، قیمت 400 ملین ڈالر

یاقوت سنہ 2023ء میں رتنابورا کے قریب دریافت ہوئی . اسے قیمتی پتھروں کا شہر کہلاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سری لنکا نے ایک دیوہیکل ارغوانی ستارہ نما یاقوت کی دریافت کا اعلان کیا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا یاقوت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس قیمتی پتھر کی مالیت کم از کم 400 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

اس قیمتی پتھر کو الطاہرہ زمینی ستارہ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا وزن 3563 قیراط ہے۔ یاقوت کو دارالحکومت کولمبو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جہاں اس کی چھ شعاعوں پر مشتمل ستارہ نما ساخت نے ماہرین کو حیران کردیا۔ یہی منفرد ساخت اسے دنیا کی نایاب ترین یاقوتوں میں شامل کرتی ہے۔

قیمتی پتھروں کے ماہر اشان اماراسنگھ نے اخبار میرر کے حوالے سے تصدیق کی کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا باقاعدہ طور پر دستاویزی شکل میں محفوظ کیا گیا یاقوت ہے۔ انہوں نے اس کے منفرد حسن اور نمایاں ستارہ نما شکل کو بے مثال قرار دیا۔

یہ یاقوت سنہ 2023ء میں رتنابورا گاؤں کے قریب دریافت ہوا جو ساری دنیا میں قیمتی پتھروں کے شہر کے طور پر مشہور ہے۔ یاقوت کو دیگر پتھروں کے ساتھ خریدا گیا تھا تاہم اس کے مالکان کو اس کی اصل قدر کا اندازہ دو برس بعد ہوا جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر رجسٹر کروایا گیا اور دو خصوصی لیبارٹریز سے اس کی توثیق کرائی گئی۔

بین الاقوامی سطح پر قدر پیمائی کرنے والے ماہرین کے مطابق اس یاقوت کی قیمت 400 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے جو اسے اب تک دریافت ہونے والے مہنگے ترین قیمتی پتھروں میں شامل کرتی ہے۔

سری لنکا دنیا بھر میں اپنے نایاب یاقوتوں کے لیے جانا جاتا ہے جو اپنے دلکش رنگوں ،شفافیت اور قدرتی چمک کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتی ہیں۔

الطاہرہ لینڈ سٹار کی دریافت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قیمتی پتھروں کی دنیا میں نادر جواہرات عالمی نیلامیوں میں نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ ان میں نیلی ریجینٹ کشمیر یاقوت شامل ہے جو 9.5 ملین ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ حوا کا سیاہ ستارہ اور سبز بیریل سے بنا عین الامل نے بھی گنیز بک آف ریکارڈز میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں