بھارتی اور اطالوی کمپنیوں نےدوطرفہ ابتدائی معاہدے پر منگل کے روز دستخط کیا ہیں۔ اس معاہدے کے تحت اٹلی کی لیونارڈو اور بھارتی کمپنی اڈانی گروپ مشترکہ طور پر بھارت میں ہیلی کاپٹر تیار کریں گی۔
اڈانی گروپ بھارت کے بڑے تجارتی گروپوں میں نمایاں ہے اور دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں سرگرم ہے۔ فضائی دفاعی نظام اس کی خصوصی دلچسپی کا شعبہ ہے۔
اٹلی کی لیونارڈوکے ساتھ منگل کے روز اس کے ابتدائی نوعیت کے معاہدےپر دستخط ہوئے ہیں۔معاہدے کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اڈانی ڈیفنس اینڈ ایروسپیس کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر مینو فیکچرنگ انوائرمنٹل سسٹم شروع کیا جائے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لیونارڈو کے ' ایم اےڈبلیو 169 اور' اے ڈبلیو 109 ماڈلز سےمتعلق ہے۔ اس مفاہمتی یاداشت کا مقصد بھارت کی بڑھی ہوئی فوجی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
یاد رہے بارت نےپچھلے سال ماہ مئی کے دوران چار دنوں کی جنگ کے دوران ہی اپنی فوجی صلاحیت کی کمزوریوں کے حوالے سے بڑا سبق سیکھا ہے۔
اڈانی ایرو ڈیفنس اینڈ ایرو سپیس کے سربراہ آشیش راجونشی نے کہا اگلے دس برسوں کے دوران بھارتی فوج کو ایک ہزار سے زائد ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہو گی۔
اندازہ ہے کہ بھارتی کمپنی کے ساتھ لیونارڈو کے حصص میں تقریبآ دو فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
-
ٹرمپ کا بھارت سے تجارتی معاہدے، روسی تیل کی خریداری بند کرنے کا اعلان
امریکہ نے بھارتی درآمدات پر ڈیوٹی 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دی
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا تجارتی معاہدے کا اعلان، بھارت کا بخوشی لیکن احتیاط کے ساتھ خیرمقدم
بھارتی برآمد کنندگان نے منگل کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ-بھارت تجارتی معاہدے کے ...
بين الاقوامى -
ترکیہ کے صدر اردوان کی ریاض آمد
وہ سعودی ولی عہد کے ساتھ بات چیت کا انعقاد کریں گے
مشرق وسطی