جیفری ایپسٹین کی نئی فائلوں کے اجرا سے پیدا ہونے والی ہلچل کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب امریکی عوام کو دیگر اہم مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
منگل کی شام وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان فائلوں میں ان کے خلاف کچھ بھی سامنے نہیں آیا اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک ایسے معاملات پر غور کرے جو عوام کے لیے واقعی اہم ہیں۔
اسی موقع پر سی این این کی نامہ نگار کائٹلان کولنز نے صدر سے متاثرین اور ان کے حقوق سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ ان لوگوں کے لیے آپ کیا کہیں گے جو سمجھتے ہیں کہ انہیں انصاف نہیں ملا؟
Trump on Epstein Files: Now that nothing came about me—I think it’s time for the country to get on to something that people care about.
— Acyn (@Acyn) February 3, 2026
Collins: What would you say to the people who say they haven’t gotten justice?
Trump: You are the worst reporter. I don’t think I’ve ever… pic.twitter.com/2AFLGfTHVC
اس سوال پر ٹرمپ برہم ہو گئے اور سخت لہجے میں جواب دیا:''تم بدترین صحافی ہو… مجھے نہیں لگتا میں نے تمہیں کبھی مسکراتے دیکھا ہو ''۔
کولنز نے جواب میں کہا: میں متاثرین کے بارے میں سوال کر رہی ہوں۔جس پر ٹرمپ نے مزید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:کیا تم جانتی ہو کہ تم مسکراتی کیوں نہیں؟ کیونکہ تم سچ نہیں بولتیں… تم ایک شرمندگی ہو… تمہارے جھوٹے ادارے کو تم پر شرم آنی چاہیے۔
واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین گزشتہ برسوں میں امریکا میں شدید بحث کا موضوع رہا، کیونکہ اس امیر کاروباری شخصیت پر کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات عائد تھے۔
ایپسٹین پر 2008 میں مقدمہ چلا، تاہم اس وقت ایک متنازع عدالتی معاہدے کے تحت معاملہ ختم ہو گیا۔ بعد ازاں 2019 میں نیویارک میں اسے دوبارہ وفاقی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔اگست 2019 میں ایپسٹین نیویارک کی جیل میں مردہ پایا گیا اور حکام نے اس کی موت کو خودکشی قرار دیا، تاہم اس واقعے نے مزید تنازع اور سازشی نظریات کو جنم دیا، خصوصاً اس کے تعلقات معروف شخصیات اور دونوں بڑی امریکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ہونے کے باعث۔
-
بِل اور ہلیری کلنٹن ایپسٹین پر امریکی ایوان کی تحقیقات میں گواہی دیں گے
بل اور ہلیری کلنٹن متوفی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے بارے میں امریکی ایوان کی ...
بين الاقوامى -
ایپسٹین کی 100 متاثرہ خواتین کا اپنی شناخت کے تحفظ کا مطالبہ
امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات اور تصاویر ...
مشرق وسطی -
ایپسٹین دھماکہ: برطانوی سفیر مستعفی، بینک ٹرانسفر اور شرمناک تصویر نے طوفان کھڑا کر دیا
جیفری ایپسٹین کی دستاویزات نے واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو ...
بين الاقوامى