شمال مشرقی افغانستان میں منی بس کے حادثے میں 15 افراد ہلاک

تباہ حال سڑکیں ان حادثات کی بڑی وجہ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مقامی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ شمال مشرقی افغانستان میں ایک منی بس الٹ کر ایک وادی میں جا گری جس سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بس صوبہ بدخشاں میں ایک سڑک پر صوبائی دارالحکومت فیض آباد کی طرف جا رہی تھی لیکن "سڑک پر شدید خرابی کی وجہ سے یہ راستے سے ہٹ کر ایک وادی میں جا گری۔"

ترجمان نے کہا، اس واقعے کے متأثرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں اور زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

افغانستان میں مہلک ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ کئی عشروں کے تنازعات کے بعد سڑکوں کی خراب حالت، خطرناک ڈرائیونگ اور قواعد کی کمی ہے۔

گذشتہ سال اگست میں ایران سے واپس آنے والے تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک بس مغربی صوبہ ہرات میں گر کر تباہ ہو گئی تھی جس میں ایک درجن سے زائد بچوں سمیت 78 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حکام کے مطابق بس ایک موٹر سائیکل اور ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ اور یہ برسوں کے دوران ایک مہلک ترین حادثہ تھا۔

حکام نے بتایا کہ اگست کے آخر میں دارالحکومت کابل کے قریب ہائی وے پر "ڈرائیور کی غفلت" کے باعث ایک بس الٹنے سے مزید 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size