وائٹ ہاؤس نے 'ویلنٹائن ڈے' کے موقع پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے اپنے مخصوص طریقے سے جشن منایا، جس میں زیرِ حراست وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، ڈیموکریٹس، سابق صدر جو بائیڈن اور یہاں تک کہ گرین لینڈ کے لیے بھی تہنیتی کارڈز جاری کیے۔
وائٹ ہاؤس نے 'ایکس' (ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر کا ایک مجموعہ شیئر کیا جس پر لکھا تھا "خاص طور پر آپ کے لیے بنائے گئے ہیں!"
ان میں سے ایک تصویر میں مادورو کو آنکھوں پر پٹی بندھے اور ہتھکڑیاں لگی حالت میں دکھایا گیا ہے، جس پر یہ جملہ درج ہے "آپ نے میرا دل قید کر لیا ہے"۔
Made just for you 💌 pic.twitter.com/DhSgnGK1M6
— The White House (@WhiteHouse) February 14, 2026
ایک اور تصویر میں قطبی جزیرے گرین لینڈ کو دل کی شکل میں دکھایا گیا ہے، جس پر لکھا ہے "اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے تعلق کی وضاحت کریں"۔ یہ تصویر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس جزیرے کو امریکی ریاست میں شامل کرنے کی خواہش کی یاد دہانی کراتی ہے۔
تیسری تصویر بظاہر جو بائیڈن کی جانب اشارہ کرتی ہے، جس پر یہ طنزیہ تبصرہ درج ہے "تمہارے لیے میرا پیار اتنا ہی گہرا ہے جتنا ڈیموکریٹس کا غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے"۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا ڈیموکریٹک پارٹی اور بائیڈن پر یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ انہوں نے امریکہ میں ہزاروں غیر قانونی تارکینِ وطن، "قاتلوں اور منشیات فروشوں" کو داخل کیا ہے۔
واضح رہے کہ مادورو کو ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے ہمراہ گذشتہ تین جنوری کی صبح ایک امریکی کمانڈو آپریشن میں ان کے قلعے نما گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے ساتھ ہی کراکس میں کئی مقامات پر بم باری بھی کی گئی تھی۔ بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگان نے اس بجلی کی سی تیزی سے کی گئی کارروائی میں "مصنوعی ذہانت" (AI) کا استعمال کیا تھا۔
-
امریکہ کے دورے کی دعوت ملنے کے بعد وینزویلا کی عبوری صدر کا واشنگٹن کے دورے پر غور
وینزویلا کی قائم مقام صدر ديلسی روڈریگز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نکولس مادورو ...
بين الاقوامى -
امریکی کمپنیوں کو وینزویلا میں تیل و گیس سے متعلق سرگرمیوں کی اجازت
امریکہ نے وینزویلا کے توانائی کے شعبے پر عائد کردہ پابندیوں پر نرمی کا اغاز کر دیا ...
بين الاقوامى -
امریکا ہجرت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف متحرک، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی شروع
گوگل اور میٹا (جو فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک ہے) جیسی کمپنیوں کو محکمۂ داخلی ...
بين الاقوامى