انڈونیشیا کی مسلح افواج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل تک غزہ بھیجنے کے لیے 1000 فوجیوں کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ جون تک غزہ میں تعیناتی کے لیے مجموعی طور پر 8000 فوجیوں کو تیار کر لیا جائے گا۔ انڈونیشی فوج کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں ہماری افواج کی تعیناتی کا ٹائم ٹیبل ریاست کے فیصلے کے تابع ہوگا۔
انڈونیشی فوج کے ترجمان ڈونی برامونو نے بتایا کہ جکارتہ امن برقرار رکھنے کے لیے مجوزہ کثیر القومی فورس کے حصے کے طور پر غزہ میں ممکنہ تعیناتی کے لیے ایک ہزار فوجی تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعیناتی کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی اور جون تک تیار فوجیوں کی کل تعداد آٹھ ہزار ہو جائے گی۔
انڈونیشی وزارت خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کسی بھی وقت غزہ کی پٹی میں استحکام کے لیے بین الاقوامی افواج میں اپنی یونٹ کی شرکت ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اگر مشن کا نفاذ ملک کے قومی مفادات اور خارجہ پالیسی کے خلاف ہوا۔
جكارتا گلوب اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس مشن کو کسی بھی لمحے ختم کر سکتے ہیں۔ اگر بین الاقوامی استحکام فورس کے مشن کا نفاذ قومی اہداف سے ہٹ گیا یا انڈونیشیا کی خارجہ پالیسی کے متصادم ہوا تو انڈونیشیا اپنی شرکت ختم کر دے گا۔
وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس میں انڈونیشی فوجیوں کی شرکت خاص طور پر انسانی ہمدردی کے کاموں تک محدود ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت کاری، تعمیر نو کے کاموں میں حصہ لینے اور فلسطینی پولیس افسران کی تربیت کی بات کر رہے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انڈونیشی یونٹ جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گی اور نہ ہی کسی مسلح گروپ کے ساتھ جھڑپوں میں شامل ہوگی۔ طاقت کا استعمال صرف اپنے دفاع اور آخری چارے کے طور پر کیا جائے گا۔
-
امن بورڈ کے ممبر ملک غزہ کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ رقم دیں گے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن بورڈ کے رکن ممالک غزہ کے لیے پانچ ارب ڈالر ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 10 فلسطینی جاں بحق
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے ...
بين الاقوامى -
سعودی وزیر خارجہ اور غزہ امن کونسل کے اعلیٰ نمائندے کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ پٹی میں امن کونسل کے اعلیٰ ...
مشرق وسطی