امریکہ کے ایک ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سثیث اف دی یونین خطاب کے دوران سوشل ٹروتھ پر سابق سیاہ فام صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کو بندروں کی شکل میں ظاہر کرنے پر احتجاج کیا اور کہا سیاہ فام امریکی شہری بھی انسان ہیں بندر نہیں ہیں۔ اوباما امریکی تاریخ کے اب تک پہلے اور آخری سابق صدر ہیں اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما اب تک کی پہلی اور آخری سیاہ خاتون اول ہیں جو امریکی سفید فام صدر ٹرمپ کے مبینہ مذاق اور طنز کا نشانہ بنائی گئیں ۔
رکن کا نگریس کی طرف سے احتجاج کا یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا ہے۔اس امریکی قانون ساز نے احتجاجآ صدر ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل پر پہلے پوسٹ کی گئی ویڈیو اور بعد ازاں عوامی ردعمل کی بنیاد پر ہٹا دی گئی ویڈیو کو موضوع بناتے ہوئے احتجاج کیا۔ ان کہا کہنا تھا سیاہ فام شہری بھی بندر نہیں ہوتے۔
تاہم اس رکن کانگریس کو فوری طور پر ہال سے باہر نکال دیا گیا تاکہ وہ اپنی اس بات کو دہرا نہ سکیں اور صدر ٹرمپ کو ہدف تنقید نہ بنائیں۔
اس ڈیمو کریٹ رکن کانگریس کا نام گرین بتایا گیا ہے اور وہ ٹیکساس سے تعلق رکھتے ہیں ۔نیز وہ بھی سیاہ فام بتائے گئے ہیں۔ وہ صدر ٹرمپ کے سٹیٹ اف دی یونین کے نام سے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے شروع میں اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے احتجاجی اشارے کیے۔ ان کے اس احتجاج کو ابتدائی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم جیسے ٹرمپ نے انہیں دیکھا انہیں فوری طور پر ہال سے نکال دیا گیا۔