یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے ’’ العربیہ ‘‘ کو بتایا کہ تقریباً 1.3 بلین سعودی ریال کی نئی سعودی امداد یمنی وزارت خزانہ کے لیے ایک براہ راست مالی گرانٹ کی صورت میں دی گئی ہے۔ اس امداد کا مقصد آپریٹنگ اخراجات، تنخواہوں کی ادائیگی اور مالی سال 2026 کے لیے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ارب ریال سے زائد کی اس مالی امداد سے یمنی حکومت کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ آل جابر نے زور دیا کہ ریاض یمن میں معاشی اور مالی استحکام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔
🟥 سفير السعودية في اليمن للعربية:
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) February 26, 2026
◽️الدعم الأخير منحة مالية مباشرة للحكومة اليمنية
◽️منحة الـ 90 مليون دولار السابقة كانت لرواتب العام الماضي
◽️بدأنا المرحلة الثالثة من مطار عدن وتشغيل مستشفى سوقطرى pic.twitter.com/7VobbhLxUa
انہوں نے "العربیہ" سے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ اس نئی مالی گرانٹ کا مقصد جامع معاشی مدد فراہم کرنا ہے تاکہ سرکاری نقد بہاؤ کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے اور عوامی مالیاتی انتظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے جو مالیاتی استحکام کے تصور کو راسخ کرے گی اور ملک کی بحالی کے راستے میں معاون ہوگی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ یمن میں جن سعودی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا ان میں سے اکثر پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کو ملنے والی حالیہ سعودی مالی امداد یمنی حکومت کے لیے براہ راست مالی گرانٹ کے فریم ورک کے تحت ہے۔
اسی تناظر میں آل جابر نے مزید کہا کہ پچھلی مالی گرانٹ، جس کی مالیت تقریباً 90 ملین ڈالر تھی، گزشتہ سال کی تنخواہوں کی مد کے لیے مختص کی گئی تھی اور اس نے گزشتہ سال کے بجٹ میں فنڈنگ کے خلا کو پر کرنے میں مدد دی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئی یمنی حکومت پر بھروسہ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز ایک سعودی عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ مملکت یمنی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 1.3 بلین ریال (347 ملین ڈالر) فراہم کر رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے جنوبی یمن میں 500 ملین ڈالر مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔ ان ترقیاتی منصوبوں کا زیادہ تر مرکز یمن کے مختلف علاقے ہیں۔
-
سعودی عرب کا یمن کے چھ صوبوں میں تعلیم کے فروغ کا غیرمعمولی منصوبہ
منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت دیہی علاقوں میں طالبات کی حوصلہ افزائی
مشرق وسطی -
رمضان المبارک : جب رفح گورنری میں یمنی کمیونٹی سعودی شہریوں کے ساتھ اور گھل مل جاتی ہے
سعودی عرب کی شمالی سرحد سے جڑی رفح گورنری میں یمنی کمیونٹی باہمی ہم آہنگی اور ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا "مسام" منصوبہ ... یمن میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید 3,166 بارودی سرنگیں ختم
سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی مرکز کی جانب سے یمنی اراضی کو بارودی ...
مشرق وسطی