تا حیات کامیابی کے ساتھ جنگیں لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنگ کے طویل ہونے کے حوالے سے بین الاقوامی اور علاقائی تشویش بڑھنے کے درمیان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ "کامیابی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے جنگیں لڑنے" کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آج منگل کے روز اپنے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ "ان کے ملک کے گولہ بارود کے ذخائر پہلے سے کہیں زیادہ بڑے اور بہتر ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "امریکہ مکمل طور پر لیس اور بھرپور طاقت کے ساتھ جیتنے کے لیے تیار ہے"۔ انہوں نے ان ذخائر کو دیگر ممالک کے پاس موجود بہترین ہتھیاروں سے بھی برتر قرار دیا۔

اس دوران انہوں نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا "اونگھنے والے جو بائیڈن نے اپنا تمام وقت اور ہمارے ملک کا پیسا یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی کو سب کچھ دینے میں صرف کر دیا ... جہاں ایک طرف وہ بہت سے جدید ترین آلات مفت میں تقسیم کر رہے تھے، وہیں انہوں (بائیڈن) نے انہیں تبدیل کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی"۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ انہوں نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں فوج کی صلاحیتوں کو ازسرِ نو تعمیر کیا تھا اور اپنی دوسری مدت میں بھی ایسا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسی دوران امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ کمانڈ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ سینٹرز کے ساتھ ساتھ ایرانی فضائی دفاعی اور میزائل داغنے کے مقامات کو تباہ کرنے کی جانب بھی اشارہ کیا۔ سینٹرل کمانڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا "امریکی افواج نے جاری کارروائیوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ایرانی فضائی دفاعی صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون داغنے کے مقامات اور فوجی ہوائی اڈوں کو تباہ کر دیا ہے"۔

یہ بیان گذشتہ ہفتے کے آخر سے مشرق وسطیٰ میں بھڑکنے والی جنگ کے دوران سامنے آئے ہیں، جس کا آغاز 28 فروری کو اسرائیل کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے اندر متعدد مقامات کو اچانک نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں