مسیحی کیتھولک فرقے کے مذہبی رہنما پوپ لیو نے ایران میں بمباری سے شہریوں کی ہلاکتوں اور خاص طور پر کر بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لبنان بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بار بار دہرایا کہ تنازعہ ختم کیا جائے اور یہ بھی انتباہ کیا کہ تشدد قابو سے باہر ہوسکتا ہے ۔ وہ بدھ کے روز سینٹ پیٹرز سکوائر میں ہفتہ وار خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے حاضرین سے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر امن کے لیے دعا کریں تاکہ ایران اور پورے مشرق وسطیٰ میں امن ہوجائے کیونکہ جنگوں کی وجہ سے بہت سے معصوم بچے اور شہری جاں بحق ہورہے ہیں ۔
یاد رہے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کا بارھواں دن ہے اور اس کے پہلے ہی روز امریکہ نے بمباری کرکے پرائمری سکول کی تقریبا دو سو بچیوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پوپ لیو نے جنوبی لبنان میں پادری کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پادری اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے ۔ پوپ نے کہا ریورینڈ پیئر ایل راہی سچا چرواہا تھا جو ایک حملے میں زخمی ہونے والوں جو امداد دینے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا
-
ایران امریکی میزبانی میں ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا، ایرانی وزیر کھیل
ایرانی وزیر نے کہا ہے کہ ایران ورلڈکپ 2026 میں امریکہ کی شریک میزبانی کے باعث شرکت ...
مشرق وسطی -
یورپی یونین :19 ایرانی حکام اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد
یورپی یونین نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 ایرانی حکام ...
مشرق وسطی -
ایران کے خلاف جنگی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضروری سمجھیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مشترکہ ...
مشرق وسطی