ایرانی حملوں کی زد میں خلیجی ملکوں کے ساتھ یورپی یونین کا اظہار یکجہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ یورپی یونین خلیجی ملکوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ایرانی میزائل حملوں کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہی ہے۔

انہوں نے کہا خلیجی ملکوں پر ایران کے یہ میزائل حملے فورری طور پر روکے جانے چاہییں۔ ان کا یہ بیان اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ فون پر کیے گئے تبادلہ خیال کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات خلیجی ملکوں میں سے وہ ریاست ہے جسے ایران نے اب تک سب سے زیاد نشانہ بنایا ہے۔ متحدہ عرب امارات نہ صرف یہ کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والا خلیجی ملک ہے بلکہ تذویراتی شراکت دار بھی ہے، نیز یمن اور صومالیہ میں بھی امارات اور اسرائیل باہم اتحادی ہیں۔

خلیج تعاون کونسل چھ ملکوں پر مشتمل ہے جس میں سب سے اہم سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، اومان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ان ملکوں کو ایران نے اپنے خلاف 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکہ و اسرائیل کی مشترکہ جنگ کے بعد سے میزائل حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے۔ ان میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے لیے ایران نے پہلے سے اعلان کر رکھا تھا کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو یہ جنگ صرف ایران تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ان تمام ملکوں تک پھیل جائے گی جن میں امریکی فوجی اڈے اور دیگر مفادات موجود ہیں۔

تہران کی طرف سے ان ملکوں پر میزائل حملوں کے علاوہ ڈرون حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔ آخری بڑا حملہ سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئربیس پر موجود امریکی 'ریڈار طیارے' ای 3 سینٹری پر کر کے اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے ان تمام ملکوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں