آسٹریا کا امریکی فوجی طیاروں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

آسٹریا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس نے اپنی فضائی حدود سے امریکی فوجی طیاروں کے گزرنے کی تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت پر سختی سے قائم رہے گی۔

آسٹریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مائیکل باور نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جنہیں شروع ہی سے مسترد کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی معاملہ کسی ایسی ریاست کا ہو جو حالتِ جنگ میں ہو تو ایسی درخواستوں کو مستردکر دیا جاتا ہے۔

اطالوی وزارت دفاع کے ذرائع اور مقامی میڈیا نے منگل کے روز اطلاع دی تھی کہ اٹلی نے بھی مشرق وسطیٰ میں جنگی مشن پر جانے والے بعض امریکی طیاروں کو صقلیہ کے مشرقی علاقے میں واقع سیگونیلا بیس پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکہ کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کی شرائط کے تحت امریکی فوجی طیارے بعض اطالوی فوجی اڈوں کو استعمال تو کر سکتے ہیں لیکن ان کا استعمال صرف لاجسٹک مقاصد تک ہی محدود رہ سکتا ہے۔

ان ممالک سے قبل سپین کی حکومت بھی یہ واضح کر چکی ہے کہ اس نے ایران کے خلاف مشن پر مامور امریکی طیاروں کے لیے ملک کی فضائی حدود بند کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں