ٹرک میں 500 دن تک قید بچہ چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم:فرانس
فرانس میں ایک نو سالہ بچہ اس وقت چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم ہو گیا جب اسے اس کے باپ نے مال بردار ٹرک میں تقریباً 18 ماہ یا 500 دن تک قید رکھا، تاہم اسے زندہ سلامت بچا لیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار "میٹرو" کی رپورٹ کے مطابق بچے کو اس کے باپ کے ٹرک میں لگ بھگ 18 ماہ تک قید رکھنے کے بعد بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بچہ اس وقت مشرقی فرانس کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہے جہاں اسے ایسی حالت میں پایا گیا کہ وہ "گھٹنوں کو پیٹ سے لگائے (ماں کے پیٹ والی پوزیشن میں) لیٹا ہوا تھا، وہ برہنہ تھا، کوڑے کے ڈھیر پر ایک کمبل میں لپٹا ہوا تھا اور اس کے قریب غلاظت پڑی تھی"۔
فرانسیسی پراسیکیوٹر نکولاس ہائٹز نے ایک بیان میں کہا کہ بچہ ٹرک کے اندر اتنے طویل عرصے تک بیٹھنے کی حالت میں بند رہا کہ اب وہ چلنے کے قابل نہیں رہا۔
سوئس جرمن سرحد کے قریب واقع گاؤں ہاگنباخ میں گذشتہ پیر کے روز ایک پڑوسی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسے ٹرک کے اندر سے "بچے کی آوازیں" سنائی دی ہیں۔
بچے کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو نومبر سنہ 2024ء میں "تحفظ" کی خاطر ٹرک میں رکھا تھا کیونکہ اس کی شریکِ حیات اسے نفسیاتی امراض کے ہسپتال بھیجنا چاہتی تھی۔
تاہم پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایسے کوئی طبی ریکارڈ موجود نہیں ہیں جن سے ظاہر ہو کہ بچہ کسی نفسیاتی مسئلے کا شکار تھا، جبکہ اس کے اسکول کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ تعلیم میں بہترین تھا۔
ہائٹز کے مطابق لڑکے نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اسے اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ "بڑے مسائل" کا سامنا تھا، اور اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے سنہ 2024ء سے غسل نہیں کیا تھا۔
والد پر اغوا اور دیگر ابتدائی الزامات عائد کیے گئے ہیں اور وہ اس وقت زیرِ حراست ہے، جبکہ اس کی اہلیہ نے ٹرک میں لڑکے کی موجودگی کے علم سے انکار کیا ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق خاتون پر بھی ابتدائی الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں خطرے میں گھرے نابالغ کی مدد میں غفلت برتنے کا الزام شامل ہے، تاہم انہیں عدالتی نگرانی میں رہا کر دیا گیا ہے۔
لڑکے کی 12 سالہ بہن اور اس کی سوتیلی ماں کی 10 سالہ بیٹی کو سوشل سروسز کی دیکھ بھال میں دے دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر آفس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا کسی اور شخص کو بھی بچے کے ساتھ ہونے والے اس سلوک کا علم تھا۔
دوستوں اور اہلخانہ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ سمجھتے تھے کہ لڑکا کسی نفسیاتی مرکز میں ہے، جبکہ اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں مطلع کیا گیا تھا کہ بچے کا تبادلہ کسی دوسرے سکول میں کر دیا گیا ہے۔
حکام نے تاحال متاثرہ بچے یا اس کے خاندان کے کسی فرد کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
-
مشروبات میں وٹامن ڈی کی برتری،سنترے کے جوس سے آگے
سنترے کے جوس (جوسِ مالٹا) وٹامن ڈی حاصل کرنے کے معروف ذرائع میں سے ایک ہے، خاص طور ...
ایڈیٹر کی پسند -
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آ شا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا ...
بين الاقوامى -
روبیو نے معصومہ ابتکار کے بیٹے کی رہائش منسوخ کر دی، حکام اسے ملک بدر کرنے کی تیاری کر رہے
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایرانی نظام سے وابستہ تین ایرانیوں کی مستقل رہائش ...
مشرق وسطی