سعودی وزیر خارجہ کی بھارتی سلامتی کے مشیر سے ملاقات، باہمی تعاون کے شعبوں کا جائزہ
خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، توانائی کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور مختلف امور پر نقطہ نظر کا تبادلہ کیا گیا۔
اسی دوران وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بھی بھارتی مشیر سے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان بھی شریک تھے۔
اس ملاقات میں توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور توانائی کے تحفظ اور رسد کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔