اسرائیل کی فوج نے ایک عنقریب حملے کا اشارہ دیتے ہوئے منگل کے روز جنوبی لبنان کے ایک درجن سے زائد دیہات اور قصبات کے رہائشیوں کو فوری انتباہ جاری کیا اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ فوراً شمال کی طرف نکل جائیں۔
انتباہ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ ملیشیا کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث یہ کارروائی ضروری ہے۔