جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوب میں اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری ہیں : لبنانی صدر
لبنانی صدر جنرل جوزف عون نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوب میں اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس میں گھروں اور عبادت گاہوں کی مسماری اور انہیں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کرنا شامل ہے، جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے آج جمعرات کے روز ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی بین الاقوامی فیڈریشن کے وفد کے سامنے اعلان کیا کہ اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام کرنے اور شہریوں، طبی عملے، سول ڈیفنس اور انسانی ہمدردی کے حامل صحت اور امدادی اداروں کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔
عون نے اسرائیلی جیلوں میں موجود لبنانی قیدیوں کا حال معلوم کرنے کے لیے لبنان کی مدد کی دعوت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں طبی عملے اور رضاکاروں کو بھی نہیں بخشا گیا، جن میں سے اب تک لبنانی ریڈ کراس اور دیگر انسانی ہمدردی کے اداروں کے تقریباً 17 اہل کار جاں بحق ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ میڈیا نمائندوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عون نے مزید کہا کہ زخمیوں کو بچانے کے لیے رضاکار جو کام کر رہے ہیں، وہ اس انسانی مشن کے لیے قربانی اور ایثار کی انتہا ہے جس پر وہ یقین رکھتے ہیں، یہاں تک کہ شہادت تک پہنچ جاتے ہیں، حالانکہ ان کے بچاؤ کے مشن کی اطلاع پہلے سے دی جاتی ہے تاکہ انہیں ضروری تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا کہ "میں اسرائیلی جیلوں میں لبنانی قیدیوں کی قسمت جاننے کے لیے لبنان کی مدد کی دعوت کا اعادہ کرتا ہوں، جن کے ساتھ اسرائیل اب تک ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو رابطے کرنے، ان کی صحت کی جان کاری لینے اور ان کے اہل خانہ اور لبنانی ریاست کو مطمئن کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے"۔
-
لبنان میں 1.2 ملین سے زیادہ افراد جنگ کے باعث شدید فاقوں کا سامنا کریں گے: رپورٹ
بدھ کو اقوامِ متحدہ کی حمایت یافتہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی چیف آف سٹاف کی لبنان میں ییلو لائن سے تجاوز کرکے حملوں کی دھمکی
ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج جنگ بندی کے باوجود لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ...
مشرق وسطی -
امریکا کی لبنان صورتحال پر تشویش، اسرائیل کو تحمل کی ہدایت
اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ...
بين الاقوامى