بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کے ایک سینیئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کے اعلان کے اگلے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے زور دے کر کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
بنجمن نیتن یاھو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے گذشتہ شام بیروت کے قلب میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنا کر ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دشمنوں کو واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ کسی بھی دہشت گرد کو کوئی تحفظ یا استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ جو کوئی بھی ریاست اسرائیل کے لیے خطرہ بنے گا اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
رضوان فورس کے آپریشنز چیف کی ہلاکت
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک درست فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایلیٹ یونٹ ’رضوان فورس‘ کے آپریشنز چیف مالک بلوط کو ہلاک کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس یونٹ کو سنہ 2024ء کی جنگ کے دوران شدید دھچکے لگے تھے۔ یہ جنگ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں حزب اللہ کی شمولیت کے نتیجے میں چھڑی تھی۔
یہ ٹارگٹڈ کلنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا نازک معاہدہ 17 اپریل سنہ 2025ء سے نافذ العمل ہے۔
اس کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹوں اور ڈرونز سے حملوں کے ساتھ ساتھ جنوب میں اسرائیلی افواج کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
گذشتہ ماہ واشنگٹن نے امریکہ میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں کے درمیان دو ملاقاتوں کی میزبانی کی تھی تاکہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی طرف راغب کیا جا سکے۔
تاہم لبنانی صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام نے واضح کیا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری نہیں بلکہ محض جنگ بندی کو مستحکم کرنا اور جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلا یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی فریق کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں حزب اللہ کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا عزم
اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے بدھ کے روز جنوبی لبنان میں فوجیوں ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوجی کی تصویر پر تنازع، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر
جنوبی لبنان کے گاؤں میں ایک اسرائیلی فوجی کی نئی تصویر نے شدید غصے کی لہر پیدا کر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل شامی فوج کی بحالی پر فکرمند، دمشق پر کڑی نظریں
دسمبر 2024 میں سابق شامی نظام کے خاتمے اور نئے صدر احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے ...
مشرق وسطی