اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ تنظیم کے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں کئی اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ واش، یہ حملہ واشنگٹن میں بیروت اور تل ابیب کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کے نئے دور کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ہوا ہے۔
فوج نے آج جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ "کچھ دیر پہلے اسرائیل اور لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے کے اندر حزب اللہ تنظیم کی جانب سے چھوڑا گیا ایک بارود بردار ڈرون ایک پارکنگ میں گرا ہے"۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں تین اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو "فائر بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی "چینل 14" نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمالی علاقے "مسغاف عام" میں ایک مشتبہ ہدف پر "دفاعی میزائل" داغا گیا ہے۔
اسی تناظر میں اسرائیلی فوج کے میڈیا آفس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ تنظیم سے وابستہ اہداف کے خلاف فضائی حملوں کے ایک نئے سلسلے کا اعلان کیا ہے۔
فوجی بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات حزب اللہ تنظیم کی "فوجی انفراسٹرکچر کی تنصیبات" ہیں جو "جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں موجود ہیں"۔
-
اسرائیل میں حکمران اتحاد پارلیمنٹ کی تحلیل کی طرف بڑھ رہا ہے
اسرائیل میں حکمران اتحاد نے بدھ کے روز کنیسٹ (پارلیمنٹ) تحلیل کرنے اور قبل از وقت ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کی جانب سے وادی بقا اور جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہات کے لیے انخلا کے انتباہات
اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کو وادی بقا اور جنوبی لبنان کے علاقوں میں واقع آٹھ قصبوں ...
مشرق وسطی -
اسرائیل لبنان کو جامع جنگ بندی کی پاسداری نہ کرنے کے حوالے سے مطلع کرے گا:العربیہ ذرائع
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا نیا دور، اسرائیل لبنان سے مکمل ...
بين الاقوامى