روس اور یوکرین

روس کے ماسکو ریجن پر بڑے یوکرینی ڈرون حملے ،ایک بھارتی سمیت تین ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ماسکو میں یوکرین کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملوں کے نتیجے میں بھارتی شہری سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ڈرون حملے ماسکو اور اس کے قریبی علاقوں میں اتوار کے روز کیے گئے تھے۔

ماسکو میں بھارتی سفارت خانے نے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک بھارتی شہری بھی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ ہلاک ہونے والے تین افراد میں سے ایک تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے حکام نے ڈرون حملے کی جگہ کا دورہ کیا ہے اور زخمی افراد سے ملاقات بھی کی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ یوکرین کی طرف سے ڈرون حملوں کی ایک بڑی لہر میں تقریبآ 600 ڈرون حملے روس پر کیے گئے ہیں۔ یہ حملے ماسکو ریجن میں کیے گئے۔ علاوہ ازیں بلغراد میں بھی ایک ڈرون حملہ کیا گیا ۔

فروری 2022 سے یوکرین روس جنگ کے دوران کیے گئے ماسکو ریجن میں سب سے بڑے ڈرون حملوں میں مجموعی طور پر تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین جنگ کے دوران یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔

یہ یوکرینی ڈرون حملے اس روسی میزائل حملے کے جواب میں کیے گئے ہیں جو چند روز پہلے روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر کیا تھا اور کم از کم 24 افراد مارے گئے تھے۔ یوکرین نے ان ہلاکتوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں