غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد بہتر ہزار سے متجاوز، ایک لاکھ بہتر ہزار سے زائد زخمی

نیتن یاہو کا فوج کو غزہ کی پٹی کے 70 فیصد حصے پر قبضہ کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک انکلیو میں اسرائیلی جارحیت سے ہلاکتوں کی تعداد 72,819 ہو گئی ہے جبکہ 172,894 افراد زخمی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران چھے لاشیں موصول ہوئیں اور 39 زخمی افراد کا علاج ہوا۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ گذشتہ سال 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے ہلاک شدہ فلسطینیوں کی تعداد 922 اور زخمیوں کی کل تعداد 2,786 ہو گئی ہے جبکہ 781 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

انہی ذرائع نے بتایا کہ متعدد متأثرین بدستور ملبے دبے یا ان کی لاشیں گلیوں میں پڑی ہیں کیونکہ ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں تاحال ان تک نہیں پہنچ سکیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کے روز کہا، میں نے ملکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے 70 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیں۔

یہ عمل اکتوبر میں نافذ کردہ نازک جنگ بندی کی شرائط کے خلاف ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 نیٹ ورک کی نشر کردہ ایک ویڈیو کے مطابق انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کی ایک اسرائیل آبادی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا، "ہم اس وقت حماس کے خاتمے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔ اب ہم پٹی کے 60 فیصد علاقے پر قابض ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ ہم 50 پر تھے، ہم 60 پر آ گئے۔ اور میری ہدایت ہے کہ 70 فیصد پر قبضہ کر لیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں