مراکش کی قومی ٹیم کے اسٹار زکریا الواحدی ٹیم کے ہمراہ امریکا روانہ نہیں ہو سکے اور روانگی سے چند منٹ قبل انہیں طیارے سے اتار دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں، جن میں مبینہ طور پر ایک شخص کو 24 سالہ کھلاڑی کو اس طیارے سے اتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو مراکش کی ٹیم کو امریکا لے جا رہا تھا۔
مراکش کے انگریزی اخبار ہسپرِس کے مطابق کھلاڑی ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہو سکے، تاہم اس معاملے پر تاحال کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔
UN JOUEUR MAROCAIN PRIVÉ DE VISA D'ENTRÉE AUX USA ! ❌🇲🇦🇺🇸
— Instant Foot ⚽️ (@lnstantFoot) June 3, 2026
Zakaria El Ouahdi n'a TOUJOURS PAS obtenu son visa et n'a donc pas pu décoller avec les Lions de l'Atlas.
La FRMF lui a réservé un vol samedi le temps de régler ces gênants soucis administratifs. pic.twitter.com/HBLNdvX5mC
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے اچانک نہ جانے کی وجہ سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ بعض ذرائع نے ویزا کے مسئلے کی تردید کی ہے، تاہم یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ الواحدی نے طیارے میں سوار ہونے کے بعد روانگی سے چند منٹ قبل اسے چھوڑ دیا۔
ہسپرِس نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ بعض دیگر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کھلاڑی امریکا میں داخلے کے لیے ویزا حاصل کرنے میں مسئلے کا شکار ہوئے اور اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اس وقت اعلیٰ سطحی کوششیں جاری ہیں۔
اسی طرح دیگر مراکشی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زکریا الواحدی کو دو مرتبہ امریکا کا ویزا حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔